1۔ مشتری (سیارہ) سورج کے گرد ایک چکر 11.86زمینی گردشوں میں مکمل کرتا ہے۔ 2۔ایک بیرل میں تقریباً 159 لیٹر ہوتے ہیں اور یہ نام آج سے تقریباً 6 صدیوں قبل استعمال ہونے والے لکڑی کے ڈبوں کو دیا جاتا تھا جنہیں برطانوی لوگ شراب ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔

Posted on at


1۔ مشتری (سیارہ) سورج کے گرد ایک چکر 11.86زمینی گردشوں میں مکمل کرتا ہے۔ 2۔ایک بیرل میں تقریباً 159 لیٹر ہوتے ہیں اور یہ نام آج سے تقریباً 6 صدیوں قبل استعمال ہونے والے لکڑی کے ڈبوں کو دیا جاتا تھا جنہیں برطانوی لوگ شراب ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ 3۔خط نستعلیق جو فارسی، پشتو، کھوار اور اردو لکھنے کے لئے عام طور پر استعمال ہوتا ہے، اس کے موجد میرعلی تبریزی ہیں۔ 4۔ کوہِ نور جس کا شمار دنیا کے مشہور اور قیمتی ترین ہیروں میں ہوتا ہے، اس کا وزن 105 قیراط (21.6 گرام) ہے۔ 5۔برٹش میوزیم میں کل 1 کروڑ 30 لاکھ اشیاء محفوظ ہیں، جو تمام براعظموں سے اکھٹی کی گئی ہیں۔ 6۔انسانوں میں، ایک بالغ کھوپڑی میں 22 ہڈیاں ہوتی ہیں جو جبڑے کے علاوہ ہیں، کھوپڑی کی تمام ہڈیاں ایک دوسرے سے جُڑی ہوتی ہیں۔ 7۔ البیرونی نے ایک ناول بنام بامیان کے دو بت لکھا تھا، یہ ناول گم یا ضائع ہو چکا ہے اور اس وقت کوئی نسخہ موجود نہیں ہے۔ 8۔ چھاپہ خانے سے چھاپی جانے والی اردو کی پہلی کتاب اخلاق ہندی ہے جو 1803ء میں شائع کی گئی۔ 9۔عام طور پر ایک انسان اپنی پوری زندگی میں اوسطاً ایک لاکھ چار ہزار چھ سو کلومیڑ پیدل چلتا ہے۔ 10۔شہد کی مکھی 7 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے۔



About the author

160