بابافریدشکرگنجؒ پارٹ 1

Posted on at



 


جیسا کہ ھر صدی ھردور میں بہت سے بزرگان دین گزرے ہیں۔ جو کہ اپنی اپنی خدمات انجام دے کر اس دنیا سے رخصت ھو گئے انہی میں سے ایک نام بابافریدؒ کا بھی ھے۔ آئیے آج کچھ معلومات ان کے بارے میں بھی آپکو فراھم کرتےہیں۔



آپؒ 1188میں ملتان کے قریب ایک گاؤں کھوتووال میں پیدا ھوئے۔ آپ کا اصل نام فریدالدین مسعود تھا۔ گنج شکر آپکا لقب تھا۔ یہ لقب آپکو اس لئے دیا گیا کہ آپکی والدہ بچپن میں آپکو نماز، روزے کا پابند بنانے کے لئے روز آپکے جائے نماز کے نیچےشکر رکھ دیتی تھیں۔ چونکہ آپکو شکر بہت پسند تھی اس لئے آپ خوشی خوشی نماز پڑھتے اور شکر اٹھا کر کھا لیتے۔ اسی شکر پر آپکا ایک اور معجزہ بھی ھے۔



ایک بار آپؒ کہیں جا رھے تھےراستے میں ایک سوداگر اپنے گدھے پر شکر لاد کر لے جا رہا تھاآپؒ نے پوچھا یہ کیا ھے؟ اس نے جھوٹ بولا اور کہا نمک ھے حضور ، آپؒ نے فرمایا اچھا نمک کہتے ھو تو نمک ھی ھو گا۔ جب سوداگر اپنی منزل پر پہنچا تو اس نے دیکھا شکر کی جگہ نمک اسکے گدھے پر لدا ھوا تھا۔ وہ پریشان ھو کر آپؒ کے پاس واپس آیااور اپنے جھوٹ کی معافی مانگی۔آپؒ نے معاف کر دیا اور فرمایا اچھا شکر ھے تو شکر ھی ھو گی۔اس نے واپس جا کر دیکھا تو واقعی وہاں شکر تھی۔ بعض روایات میں ھے کہ تب سے ھی آپ کا لقب گنج شکر ھو گیا۔



آپکے والد محترم ملتان کے قاضی تھے انکا نام قاضی جمال الدین سلیمان تھا۔آپکے دادا بھی ملتان کے قاضی رہ چکے تھے۔آپکی والدہ کا نام قرسوم بی بی تھا۔ُکی ابتدائی تعلیم و تربیت آپکی والدہ نے کی انکی تربیت کا ھی اثر تھا کہ آپ بچپن سے ھی نماز روزے کہ پابند بن گئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کرنے کے بعد آپ ملتان تشریف لے آئے۔ ملتان آکر آپ مولانا منہاج ترمذیؒ کے شاگرد بنےاور ان سے قرآن حدیث اور فقہ تفسیر کا درس لیا۔



 



About the author

160