آڑو سے لیں نیا نکھار: مزیدار بیریز جو کھانے میں بھی لزیز ہیں اور ان کے فوائد دیکھے جائیں تو یہ جلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لزیز ذائقے دار آڑو وٹامنز اور منرلز کے خزانے سے مالامال پھل ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ کیروٹین، وٹامن اے اور سی سے بھر پور آڑو بہت فائدہ مند پھل ہے۔ جلد کو مہکانے اور اس کی گہرائی تک صفائی کے لئے آڑو ایک مؤثر قدرتی زریعہ ہے۔
نیز یہ رنگت بھی نکھارتا ہے آڑو میں موجود الفا ہائیڈروکسل ایسڈ (اے ایچ اے) جلد کو جوان کرتا ہے، جھریوں کو غائب اور مردہ خلیات کا صفایا کر کے مسامات کی گہرائی تک صفائی کرتا ہے۔
ہفتے میں ایک مرتبہ آڑو کا ماسک لگائیں۔ شہد ایک کھانے کا چمچ، جئی ایک کھانے کا چمچ، آڑو ایک عدد، تمام اجزاء کو ملا کر چہرے پر لگائیں، بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔