جابانیوں کے مذہب اور ثقافت(پارٹ 1)۔

Posted on at



جاپان میں تین طرح کے مذاہب ہیں؛ شنٹومت، بدھ مت اور مسیحیت۔ شنٹومت میں کچھ تو فطرت کی پرستش ہے اور زیادہ تر اپنے آباء واجداد کی روحوں کی، کسی جاپانی کے لے اس کے باپ اور دادا ہمیشہ زندہ ہیں۔ وہ ان کی روحون سے مندروں میں جا کر ہمکلام ہوتا ہے، ان کو روپیہ اور کھانا پہنچاتا ہے۔ ان سے صلاح و مشورہ طلب کرتا اور مرادیں مانگتا ہے۔ عیسائی مذہب اس ملک میں اس لیے عام نہ ہو سکا کہ پادریوں نے یہ اعلان کر دیا کہ نجات صرف ان کو ملے گی جو عیسائی ہونگے۔ کوئی جاپانی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ وہ تو جنت میں چلا جائے اور اس کے باپ دادا دوزخ میں سڑتے رہیں، کیونکہ وہ عیسائی نہں تھے چنانچہ عیسائیت سے زیادہ یہودی ذرا زیادہ فراخ ذہنییت اور فراخ فلسفہ رکھتے ہیں، علاوہ ازیں عیسائی پادری مذہب اور اخلاق کو مخلوط کر دیتے ہیں، اور اہل جاپان مذہب کو اتنا قریب لانا نہیں چاہتے کہ وہ ان کی اخلاقی زندگی پر اثر انداز ہو۔ ایک جاپانی اپنا مذہب برائے نام رکھنا چاہتا ہے۔ شنٹو مندر میں اگربتی، لوہان، پھول رکھے ہوئے ہیں۔ پجاری بیٹھے سگریٹ پی رہے ہیں، لوگ پیسے پھینکتے ہیں، تالیاں بجاتے اور گھنٹیاں ہلا ہلا کے دیوتاؤں کو متوجہ کرتے ہیں۔ دیوتاؤں کو متوجہ کرنے کے اور بھی طریقے ہیں، لیکن ان کے دیوتا شاید اونچا سننتے ہیں۔



بدھ مت کوریا سے چودھویں صدی میں آیا اور کئی فرقوں اور کئی شکلوں میں بٹ گیا۔ جاپان کے ہر معاشرتی پہلو میں اس کا اثر نظر آتا ہے اور گوتم بدھ کے شاندار بت جگہ جگہ نظر آتے ہیں، مجھے یہ سن کر ازحد مسرت ہوئی کہ پچھلے چند تبلیغی پارٹیوں کے مجاہدوں نے ٹوکیو کے گردونواح میں اسلام پھیلانے کی کوشش کی ہے جب میں وہاں تھی تو یہ خوشخبری آئی کہ ایک گاؤں کا گاؤں مشرف بہ اسلام ہو گیا ہے، ایک جاپانی خاندان کے چاروں افراد مسلمان ہو گئے، لیکن اس خاندان کے ایک بزرگ نے کہا کہ میں مسلمان تو ہوں، لیکن مسلمان ہونے کا اعلان نہیں کر سکتا، پوچھا کیوں؟ کہنے لگا میں شنٹو پادری ہوں اور پادری بننے کا الیکشن آرہا ہے۔ اگر میں نے اپنا اسلام ظاہر کر دیا تو الیکشن ہارجاؤں گا زرا جیت لوں تو پھر یہ سن کر حیران رہ گئی کہ خدا اور رسولﷺ کا کلمہ زبان پر رکھ کر کس منہ سے دہریت کے منبر پر بولے گا۔



(جاری ہے۔۔۔۔۔۔)                                                                                                       


 


 



About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160