دودھ پارٹ 1

Posted on at


 


دودھ حاصل کرنے کے لئیے ضروری ہے کہ یہ تندرست جانور سے حاصل کیا جائے۔ جانور کو اچھی خوراک دی جائے، دودھ نکالنے سے پہلے انکے تھن کو صاف کرنا چاہیے تاکہ بیرونی غلاظت دودھ میں داخل نہ ہو۔ جس برتن میں دودھ نکالا جائے وہ برتن صاف ہو ورنہ دودھ خراب ہو جائے گا۔ پھر اسے ڈھانپ کر رکھا جائے۔


صبح دودھ پینے سے قبض اور گرمی پیدا ہوتی ہے۔ بھوک بڑھتی ہے۔ بدن بھاری ہوتا ہے۔ دوپہر کے وقت دودھ پینے سے قوت بڑھتی ہے۔ بلغم نکلتا ہے اور بھوک بھی لگتی ہے۔ شام کے وقت دودھ پینے سے بخار ٹھیک ہوتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ رات کو دودھ پینےسے قبض اور بے چینی کم ہوتی ہے۔ یہ ہضم کرنے کے لئیے جسم کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہوتی۔ اونٹنی کا دودھ پینے سے برص نہیں ہوتا دانتوں کے لئیے مضر ہے۔ مسلسل پینے سے وہ ہلنے لگ جاتے ہیں۔ سر درد اور بڑھاپا بڑھاتا ہے۔ دودھ کو انڈا، چاول، مچھلی، پیاز اور مولی کے ساتھھ نہیں پینا چاہیے کیونکہ اس سے نقصان ہو سکتا ہے۔ دودھ تیز دوائوں اور زہر کو کتم کرتا ہے۔


دودھ پینے سے دانت خراب ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔ جس کا آسان حل یہ ہے کہ دودھ پینے کے بعد دانت صاف کرلینے چاہیے تاکہ چکنائی لگی نہ رہ جائے۔ دودھ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا آسان حل یہ ہے کہ بیمار جانور کا دودھ نہ لیا جائے۔ گندگی کھانے والے جانور کا دودھ نہ لیا جائے۔ دودھ سے پیدا ہونے والے مسائل درج ذیل ہیں۔


1: برتن ننگا ہوتو اس پر آس پاس کی دھول، گوالوں کے گندے ہاتھھ لگنے کی وجہ سے جراثیم داخل ہو جاتے ہیں۔


2:جراثیم آلود دودھ سے ہیضہ، اسہال اور مالٹا جیسی بیماریاں ہو جاتی ہیں۔               


3: گوالوں کے گندے ہاتھھ دودھ میں لگنے سے گلے کی سوزش، سرخ بخار وغیرہ ہو جاتا ہے۔


4: گرمی کے موسم میں دودھ جلدی خراب ہو جاتا ہے اگر خراب دودھ کوئی پی لے تو ہو آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔


بھیڑ کا دودھ پینے سے منہ کے چھالے ختم ہوجاتے ہیں۔ دودھ پینے کا صحیح  وقت خالی پیٹ ہے۔ دودھ پینے کے فوراً بعد چہل قدمی کرنا یا سو جانا ہاضمہ کو خراب کرتا ہے۔ بڑی عمر کے لوگوں کو دودھ میں شہید ملا کر پینا چاہیے کیونکہ اس طرح سے تبخیر پیدا نہیں ہوتی۔ زیادو دودھ پینے سے موشن ہوجاتے ہیں۔ کچا دودھ پیٹ پھولاتا ہے اور زکام پیدا کرتا ہے۔ شہید ملا کر پینے سے یہ تمام خدشات کم ہوجاتے ہیں۔



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160