کھجور پارٹ 1

Posted on at


 


صبح اٹھتے ہی کھجور کے ساتھھ دانے کھانے سے اس دن جادو اور زہر اثر نہیں کرے گا۔ موٹے ہونے کے لیے کھجوریں اورکھیرے کھائے تو اس سے خوبصورت جسم والے موٹے ہوجاتے ہیں۔ صبح نہار منہ کھجوریں کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ اگر سات دن تک عجوہ کھجور کے سات دانے روزانہ کھائے جائیں تو اس سے کوڑھ کی بیماری میں فائدہ ہوتا ہے۔ دل کا دورہ پڑنے پر سات عجوہ کھجوریں گھٹلیوں سمیت کوٹ کر کھانے سے شفا ملتی ہے۔


کھجور کو رات بھر بگھو کر اس کا پانی استعمال کرنے سے جسم مین موجود غلیظ رطبوتوں کو خشک کرتا ہے۔ معدہ کو تقویت دیتا ہے۔ منہ کے زخموں کو مندمل کرتا ہے۔ خاص طور پر مسوڑھوں کی سوزش میں فائدہ دیتا ہے۔ پھلوں میں کھجور خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ جسم کے ہر حصے کو ایک جیسا فائدہ دیتی ہے۔ کھجور اسہال کو دور کرتی ہے۔ یرقان کے لیے بہترین ہے۔ کیونکہ پتہ اور جگر کے فعل کو درست کرتی ہے۔ حاملہ عورتوں کو کھجور کھلانے سے لڑکا پیدا ہوگا۔ جوکہ حلیم، خوبصورت اور بردباد ہوگا۔


عجوہ کھجور کو جنت کا میوہ قرار دیا گیا ہے۔ کھجور کو انگور اور کشمش کے ساتھھ نہیں کھانا چاہیے۔ تازہ پکی ہوئی کھجور کا پانی پینے سے اسہال رک جاتے ہیں۔ جسم میں سے صفرا اور تیزابیت ختم کرتی ہے۔ چیت کے مہینے میں کھجور کو لگنے والے پھول اگر پانی میں گھوٹ کر پیئے جائے تو اس سے معدے کو طاقت حاصل ہوتے ہے۔ حرارت کو تسکین دیتی ہے اور منہ سے نکلنے خون کو بند کرتا ہے۔ کھجور کی گھٹلی کو جلا کر دانتوں پر لگانے سے منہ سے آنے والی بدبو کو دور کرتی ہے۔ دانتوں میں سے میل اتارتی ہے۔ جہاں سے بھی خون بہہ رہا ہو اسکی راکھھ  لگانے سے بند ہو جاتا ہے۔ زخموں کو صاف کرتی ہے۔


کھجور سے منہ کی خشکی دور کے جاتی ہے۔ کمزوری سے پیدا ہونے والے صفرا کے لیے مفید ہے۔ کھجور کی جڑ یا پتوں کی راکھھ سے منجن بنا کر استعمال کرنے سے دانتوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے اور اگر پانی میں پکا کر بھی کلیاں کی جائیں تو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ کھجور کو دودھ میں پکا کر استعمال کرنے سے زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ یہ غذا بیماریوں کو بعد کمزوری دور کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔ کھجور میں توانائی مہیا کرنے والے عناصر پائے جاتے ہیں جو فوراً اثر کرتے ہیں۔ زچگی کی اذیت اور بعد کی کمزوری دور کرنے کے لیے کھجور استعمال کرنا چاہیے۔   



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160