گرائنڈر
گرائنڈر میں ہر قسم کا مصالحہ جات گرائنڈ کیے جاتے ہیں۔ جیسے کے مرچیں، گرم مسالھہ، سوکگے مصالحے، جڑی بوٹیاں وغیرہ ان کی خوبشو اور بدبو گرائنڈر میں رچ بس جاتی ہیں۔ جب کوئی میٹھی چیز جیسے کہ کافی وغیرہ پیسنا چاہیے تو ان اشیاء میں بدبو اور دوسری چیزون کی بدبو وغیرہ شامل ہو جاتی ہیں۔ گرائنڈر مین مٹھی بھر کر کچے چاول ڈال کر پیس لیں۔ ایسا کرنے سے بدبو ہو یا کسی بھی طرح کی کوئی بھی خوشبو بہت حد تک ختم ہو جائے گی۔
کپون پر لگے نشانات دور کرنا
کپ کے اوپر سے چائے اور کافی کے داغ دور کرنے لے لیے بہت ہی اچھا اور آسان طریقہ یہ ہے کہ سرکہ اور نمک ان دونوں کی مقدار برابر لے کر اس کو کپ پر رگڑیں جس پر نشان لگا ہوا وا ہے۔ جب آپ یہ نمک اور سرکہ کا مکسچر اس نشان پر لگایں تو اپ حیران ہو جائے گیں کہ وہ نشان کتنی جلدی صاف ہو جائے گا اور صاف ہونے کے بعد وہ کپ ایسے چمکنے لگے گا جیسے آپ ابھی ابھی بازار سے خرید کر لائے ہیں۔
نان اسٹک پین کی صفائی
نان اسٹک پین کی صفائی بہت مشکل ہو جاتی ہے۔ نان اسٹک پین کے تلے کو چمکدار رکھنے کے لیے کبی اس کو کسی لیکوڈ سوپ اور جونے سے رگڑ کر نہ دھویں اگر آپ ایسا کریں گیں تو نان اسٹک نہیں رہیں گا وہ کیونکہ رگڑ کر دھونے سے اسکی نان اسٹک کی تہہ اتر جاتی ہیں۔ اس لیے اس کو بہت ہی خیال سے صاف کرنا چاہیے۔ اس کو صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک چائے کی چمچی جتنا نمک اس پین پر ڈالیں اور پیپر ٹاول کی مدد سے اسے آہستہ آہستہ صاف کریں پھر اسے صاف پانی سے دھو لیں۔ دھونے کے بعد معمولی سا کوکنگ آئل اس پین پر مل دیں۔
کافی جگ کی صفائی
کافی میکر کے ساتھھ آنے والا جگ بھی بہت جلدی کالا اور داغ گار ہو جاتا ہے۔ اور یہ کالا اور داغ دار بھی جب ہی ہوتا ہے جب اسے استعمال کرنے کے بعد دھویا نہ جائے۔ اس کو صاف کرنے کا بھی آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک چوتھائی برف اس جگ مین ڈالیں پھر دو کھانے کے چمچ نمک اور ایک لیموں کا عرق چھلکوں کے ساتھھ اس میں ڈال کر ان سب چیزوں کو 2 منٹ تک کے لیے چلائیں۔ آپ دیکھیں گیں کہ وہ جگ کتنی اچھی طرح اور صفائی سے صاف ہوتا ہے۔ صفائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر صفائی ہوگی تو صحت بھی ہو گی۔