1 قدرتی چیزوں سے خوبصورتی پارٹ

Posted on at


 


خوبصورت اور دلکش نظر آنا ہر عورت کی فطرتی خواہش میں شامل ہوتا ہے۔ عورت کی خوبصورتی اس کے چہرے سے پتہ چلتی ہے۔ اس لئے ہر عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے خوبصرت لگے اور وہ اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف طرح کے ٹوٹکے اور تدابیر آزماتی ہیں۔ جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے وہ مہنگے سے مہنگے لوشن اور کریموں کا استعمال کرتی ہیں۔ جس سے انہیں اتنا فائدہ حاصل نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے ایسی خواتین کو چاہیں کہ وہ قدرتی چیزوں سے خوبصورتی حاصل کریں نہ کہ ان بازاری چیزوں سے جن سے وہ وقتی خوبصرتی تو حاصل کر سکتی ہے لیکن زیادہ دیر کے لیے نہیں۔



اسٹرابیری


           اسٹرابیری بھی خوبصورتی حاصل کرنے کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ اگر ایک کپ اسٹرابیری کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر بلینڈر میں ڈال کر اس میں ایک لیموں کا عرق اور آدھا کپ دہی یا کوئی بھی اچھی کریم لے کر بلینڈ کر لے جو آپ کے چہرے کو سوٹ کرتی ہو۔ اب ان سب چیزوں کو بلینڈ کر کے فریج میں رکھھ دیں۔ جب یہ آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں اور جب تک لگا رہنے دیں کہ جب تک آمیزہ خشک نہ ہو جائے جب خشک ہو جائے تو اس آمیزے کو پانی سے دھو لیں۔ یہ کرنے سے قدرتی نکھار حاصل ہو گا جو کہ وقتی نہیں بلکہ ہمیشہ کہ لیے ہو گا۔



گاجر


      گاجر  میں وافر مقدار میں وٹامن اے پائیں جاتے ہیں جو کہ جسم اور جلد دونوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ گاجر کا جوس نکال کر پیا جائے یا پھر گاجر کا استعمال کچا ہی کیا جائے دونوں صورتوں میں گاجر مفید ہے۔ گاجر کا استعمال دودھ کے ساتھھ کرنے سے جلد نرم و ملائم اور تازہ ہو جاتی ہے۔


 


کیسٹرآئل


          چہرے کی خوبصورتی کے ساتھھ ساتھھ بالوں کی خوبصورت کا بھی خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ بھی عورت کی خوبصورتی کا اہم جزو ہے۔ با لوں کے لئے کسٹرآئیل ایک مفید چیز ہے۔ کسٹرآئیل سے بالوں کا مساج کرنے سے بال مظبوط، گھنے اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔ 




About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160