دنیا میں ہر چیز کے بارے میں لکھا جاتا ہے، اچھی ہو یا بری، چھوٹی ہو یا بری، قیمتی ہو یا سستی چاہے کچھ بی ہو اس پر کچھ نہ کچھ ضرور لکھا جاسکتا ہے۔ اور کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن پر کافی کچھ لکا جاتا ہے لیکن پھر بھی چاہے وہ جتنا ہی لمبا کیوں نی ہو اس کی ایک نہ ایک حد ہوتی ہے اور اس حد تک ہی لکھنے ہوتا ہے۔ لیکن لفظ "دینِ اسلام" ایسا لفظ ہے جس پر شروع سے آج تک لکھا جا رہا ہے لیکن پھر بھی بہت ہی کم ہے۔ اور میرے نزدیک جس کسی نے اپنے مطابق جتنا بھی تحریر کیوں نہ کیا ہو اس لفظ کی اہمیت کے سامنے چُلو بھر بھی نہیں۔ اس لفظ کی اتنی اہمیت ہے کہ قیامت تک کوئی بیان نہیں کر سکتا اور اس کی گہرائی اتنی ہے کہ قیامت تک کوئی ناپ نہیں سکتا۔
میرے لیئے انتہائی فخر اور خوشی نصیبی کی بات ہے کہ اللہ تعالٰی نے مجھے اسلام کی روشنی کے ساتھ دین حق عطاکیا۔ اور میں جتنا سمجھتا ہوں کہ میں اس کی اہمیت بیان کر سکتا ہو وہ میں آپ کی پیشِ نظر کرنا چاہوں گا۔
دنیا میں چار بڑے مذہب ہیں اور مذہبِ اسلام ان سب سے بالاتر ہے یعنی یہ سمجھ لیں کہ دین اسلام دنیا کا سب سے بالاتر اور ساتھ ہی تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔
دین اسلام کے ماننے والوں کا مسلمان کہا جاتا ہے اور وہ ایک خدا کے ماننے والے ہوتے ہیں۔ جو کہ دنیا کے ہر کونے میں اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں اور بٹھکے ہووں کو سچا راستہ دکھاتے ہیں۔
سب سے پہلے اسلام کی تبلیغ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کی۔ جو کے اللہ تعالٰی کے محبوب اور آخری نبی ہیں۔ اور انہوں نے رات دن، سردی گرمی میں جدوجہد کر کہ اسلام کی تبلیغ کی۔ جن پر پتھر برسائے گئے، دنیا کے عیش و آرام کا ہر لالچ دیا گیا پر انہوں نے ان سب کو ٹھکرا کر بھوکا پیاسا رہ کر بھی دین اسلام کی تبلیغ نہ چھوڑی اور خدا کے دیئے گئے احکامات کو پوری ذمہ داری کہ ساتھ لوگوں تک پہنچایا۔ یہ سب خدا کے حکم سے ان کی ہی کوششوں کا پھل ہے کہ آج ہم اور آپ مسلمان کہلاتے ہیں اور آب یہ الحمدللہ اتنا پھیل چکا ہے کہ دنیا کہ ہر کونے میں مسلمان ہیں اور کئی تیزی کے اسلام کے دائرے میں قدم رکھ رہے ہیں۔
اسلام دنیا کا آسان ترین مذہب اور زندگی کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔
اسلام بالکل انسان کی زندگی کے جائز عیش و ارام کے مطابق ہے۔ اسلام میں زندگی کے ہر کام کو کرنے کا طریقہ موجود ہے جس سے وہ کام بھی آسانی کے ساتھ ہو جاتا ہے اور ہمیں ساتھ ساتھ ثواب بھی ملتا رہتا ہے۔اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے انسان کو پستی اور اندھیرے سے نکال کر روشن کا راستہ دکھایا۔ بٹھکے ہوئے کو سیدھی راہ پہ چلایا۔ بھوکے کو کھانا دیا، بے سہارے کو سہارا دیا۔
اور یہ اسلام ہی ہے جس نے ہمیں دوذخ کی آگ سے بچا کر جنت کا راستہ دکھایا۔