کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری کے علاقے سنگولین میںزور دار دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق سنگولین کے علاقے میں انتہائی پر ہجوم علاقے میں حیدر ہوٹل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس سے بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 6 افراد کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں شروع کردیںاور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگار ہے ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش میں ہیں کہ دھماکہ دستی بم سے کیا گیا یا آوان دھماکہ تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سنگولین میں ہونے والا دھماکہ کریکر سے کیا گیا ہے ۔
لیاری میں دھماکے سے 10 افراد زخمی، 6 کی حالت تشویشناک
Posted on at