کیا آپ ہر روز اپنی اچھی صحت کے لئے یہ 10 ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں؟ - حصہ اول

Posted on at


آج کل لڑکےاور لڑکیاں ورزش کے لئے اور اپنے جسم کو چاق و چوبند رکھنے لئے جم جانا زیادہ پسند کرتے ہیں اور اس دوران وہ فوڈ سپلیمنٹس بھی کھاتے ہیں. مانا کہ جم جانے میں کوئی برائی نہیں لیکن اگر آپ کا مقصد دلکش جسم بنانا نہیں صرف اپنے آپ کو ایکٹو رکھنے کے لئے جم جاتے ہیں، تو اگر آپ روزانہ صحت کے یہ 10 ٹیسٹ پاس کرتے ہیں توشاید آپ کو جم جانے کی ضرورت نہ پڑے. تو چلیں دیکھتے ہیں کہ آپ میں سے کون کون یہ کر سکتا ہے.



کیا آپ جاگنے کے بعد 14 گھنٹے تک اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کرتے ہیں؟ (اگر آپ صبح 7 بجے جاگے ہوں تو آپ کو رات 9 بجے تک فعال محسوس کرنا چاہیے. ورزش ایک معروف توانائی بوسٹر ہے. اس سے انسان سارا دن چاق و چوبند رہتا ہے اور اگر آپ دن کے آخر تک بلکل نڈھال ہو جاتے ہیں تو اس طرز زندگی کے آپ خود ذمہ دار ہیں.


کیا آپ کشیدگی محسوس کئے بغیر ایک ہاتھ میں دودھ یا پانی کے کنٹینرز اٹھا سکتے ہیں؟



ایک گیلن اٹھانے کے قابل ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے بائی سیپ کے سائز کے بارے میں نہیں ہے. یہ طاقت آپ کے کندھوں، کمر، سینے، گھٹنوں اور تمام عضلات کو مضبوط رکھنے سے آتی ہے اور سب سے زیادہ اہم یہ کہ ڈھلتی عمر کے ساتھ آپ کے مسلز کمزور ہوتے جاتے ہیں. کیا آپ جانتے ہیں کہ طاقت کی کمی آپ کو زیادہ چوٹ کا شکار، گٹھیا کے مرض اور ڈپریشن کا شکار بھی کر سکتی ہے؟ ایک سروے کے مطابق بڑی عمر کے لوگ ورزش کر کے اپنے آنے والے درد کی سطح میں 50 فیصد کمی لا سکتے ہیں.


کیا آپ دل کی رفتار تیز ہوے بغیر 10 بار اوپر نیچے چھلانگیں لگا سکتے ہیں؟



یہ ایک اچھی طرح سے کنٹرول دل کی شرح اور دل کی اچھی دیکھ بھال کی نشانی ہے. ایک جم کلاس یا معمول کی ورزش کرتے ہوے آپ اپنی برداشت کو بڑھا سکتے ہیں اور اپنے آرام پسند دل کو زیادہ سخت کام کرنے کا عادی بنا سکتے ہیں. ایک کم آرام پلس کا مطلب کے اب آپ کا دل کم دھڑکتے ہوے زیادہ کام کر سکتا ہے.


کیا آپ اپنے پاؤں کے ناخن کھڑے ہو کر جھکتے ہوے بغیر تکلیف کے کاٹ سکتے ہیں؟



کیا آپ کو حیرانی ہوئی کہ آپ کتنے انفلیکسیبل ہیں؟ ٹھیک ہے اس پر کام کرتے ہیں. اپنے جسم کو درد کے بغیر پھیلانا نہ صرف آپ کی ہڈیوں کے لئے اہم ہے بلکہ آپ کے جوڑوں کے لئے بھی کارآمد ہے. آپ اپنی روزانہ کی ورزش میں اس کو لازمی کریں.


باقی سات ٹیسٹ جاننے کے لئے اگلا کالم پڑھنا نہ بھولیے


جواد علی


بلاگر @ فلم اینکس


اگر آپ نے میرا پچھلا کوئی آرٹیکل چھوڑ دیا ہے تو آپ اسے اس صفحے پر پڑھ سکتے ہیں www.filmannex.com/jawad-annex/blog_post



About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160