کراچی : ایم کیو ایم کے 10 لاپتہ کارکن گھر واپس آگئے، وکلاء نے کارکنوں کی واپسی پر سندھ ہائیکورٹ سے مقدمہ واپس لے لیا۔سندھ ہائیکورٹ میں گمشدہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ان کے 10 کارکن واپس آگئے ہیں، مقدمہ نہیں چلانا چاہتے لہٰذا درخواستیں نمٹا دی جائیں۔عدالت میں ان کا کہنا تھا کہ واپس آنیوالے کارکنوں میں عبدالباسط، حسنین رضا، ارشد میو، فرحان الدین اور پرویز شامل ہیں۔عدالت کو مزید بتایا گیا کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے بعض کارکنوں کی گرفتاری ظاہر کرکے 90 روزہ تحویل حاصل کرلی ہے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے گرفتار کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ سماء