اقوام متحدہ

Posted on at



دنیا کومتحد رکھنے اور مسائل حل کرانے کیلئے بنائی جانے والی اقوام متحدہ انہتر برس کی ہو گئی، تاہم بطور ادارہ کشمیر، فلسطین، چیچنیا، سمیت کئی ممالک کے بڑے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آئی،

آج سے ٹھیک انہتر سال پہلے اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد شروع کیا گیا تھا۔
 
اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد جنگوں کا خاتمہ اور عالمی برادری کو مکالمہ کے لیے چوپال فراہم کیا جانا تھا،،،
 سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے انجمن کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ان کے مطابق دور حاضر بنی نوع انسان کو بہت سے بحرانوں اور مسائل کا سامنا ہے جن میں غربت، امراض، دہشت گرد، مختلف قسم کا امتیاز، انسانیوں کی تجارت اور موسمی تبدیلیاں شامل ہیں۔
 مبصرین کے مطابق اس سے واضح ہوتا ہے
کہ آج اقوام متحدہ اور خاص طور پر سلامتی کونسل کے لیے نئے بحرانوں کی روک تھام اور ان کے حل کی خاطر موثر اقدامات کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔
 اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر، فلسطین چیچنیا، بوسینیا، عراق شام اور خاص کر مسلم ممالک کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے
 بادی النظر میں ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے مسائل حل کرنا ہی نہیں چاہتی، جبکہ غیرمسلم ممالک کا چھوٹے سے چھوٹا مسئلہ پوری اہمیت کے ساتھ حل کیا جاتا ہے



About the author

160