پیدل سفر سب سے زیادہ فائدہ مند سرگرمیوں میں سے ایک ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ نے ٹھیک طریقے/ پوری طرح سے تیاری نہیں کی تو یہ ایک برے خواب میں بھی بدل سکتا ہے. کچھ ہدایات آپ کو بتاتا چلوں جن کی مدد سے بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے آپ اپنی سیاحت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں.
تیاری سب سے اہم ہے:- پیدل سفر پر جانے سے اپنے جسم کو سفر کے لئے تیار کرنا کافی مفید ثابت ہوتا ہے. نچلے جسم کی طاقت اور برداشت کی تربیت ہماری ٹانگوں اور استحکام تربیت چوٹ کی روک تھام کے لئے ضروری ہے. کور اور کچھ اوپری جسم کی تربیت بھی ضروری ہے خاص طور پر اگر ایک بڑا بیگ بھی لے کے جانا ہو.
توانائی/ قوت کو بچائیں:- جب آپ ایک چٹانی علاقے میں اوپر کو جا رہے ہوں، ہمیں چاہیے کہ اونچائی میں جو پتھر/چٹان کم ہو اس پر قدم رکھیں. اس سے ہماری توانائی بچے گی اور زیادہ چلنے میں آسانی ہو گی. اگر ہم ایسی چٹان کو سلیکٹ کریں گے جو ہماری ہپ،گٹنوں اور ٹخنوں کی رینج باہر ہے تو اس سے ہمارے نچلے جسم کے پٹھوں میں موجود توانائی جلدی خارج/ختم ہو جاۓ گی.
ٹھیک طریقے سے چلیں:- اگر رستے پر پکڈنڈی ہے تو، ترچھا چلنے سے راستے کے جھکاو کے زاویہ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے. اس طرح ہم اسے اپنے جسم کے پٹھوں کے لئے آسان بناتے ہیں اور راستے پر اپنی گرفت کو کھونے کے امکانات کو کم کرتے سکتے ہیں، خاص طور پر جب ہم نیچے کی طرف اتر رہے ہوں. اگر پکڈنڈی اتنی تنگ ہوکہ ہم ترچھا نہ چل پائیں تو ہم اپنے پاؤں ایک دوسرے کے متوازی اور راستے کے عمودی بھی رکھ سکتے ہیں.
چھوٹے قدم بہتر ہوتے ہیں:- بڑے قدموں کی نسبت چوٹھے قدم زیادہ مفید ہوتے ہیں. اس سے پھسلنے اور گرنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے.
آرام سے چلیں:- جب آپ نیچے کی طرف چل رہے ہوں تو ائستہ ہو جائیں اور زمین پر قدم نرمی سے رکھیں. تیزی اور بڑے قدم ہمارے نچلے جسم کے پٹھوں کو جلدی تھکا دیتے ہیں اور ہمارے جوڑوں میں چوٹ بھی لگ سکتی ہے.
جسم کا وزن :- جب بھی آپ پہاڑ پر چڑ رہے ہوں یا اتر رہے ہوں ہمیشہ یاد آپ کے جسم کا جھکاؤ/زور /وزن پہاڑ کی طرف ہونا چائیے. اگر ہم پھسل بھی جائیں تو ہم پہاڑ کی طرف گریں نہ کہ چٹان کی طرف.
پیدل سفر میں اتار چڑاہو :- پیدل سفر میں ہمیں سست اور مسلسل رفتار کو برقرار رکھنا چاہیے. ایروبک میٹابولک نظام اس وقت بہترین سرانجام دے سکتا ہے جب کام سست اور مسلسل رفتار سے کیا جاتا ہے. آہستہ اور بہت تیز چلنا آپ میں لیکٹک ایسڈ کی ایک بڑی پیداوار کو متحرک کرتا ہے جو جلدی تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے. آئستہ چلنا ٢٠ منٹس کے بعد تھوڑا وقفہ کرنا انتہائی کارآمد، مفید اور کم تھکاوٹ کے باعث بنتا ہے.
پیدل سفر کے لئے کوئی سہارا :- کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں کچھ نہیں. لیکن میں ہمیشہ کسی قسم کی شاخ کو سہارے کے لئے استعمال کرتا ہوں. کیوں کہ یہ اوپر چڑتے ہوئے میری ٹانگوں پر سے بوج کم کرتا ہے اور نیچے اترتے ہوئے میرے گھٹنوں اور ٹخنوں پر سے دباؤ کو کم سے کم کرتا ہے. یہ میرے اوپرے جسم کے پٹھوں کے لئے ورزش کا باعث بنتا ہے.
ادب :- جب آپ پہاڑ سے نیچے اتر رہے ہوں تو اگر کوئی سامنے سے آ جاۓ تو اسے پہلے گزرنے دیں کیوں کہ نیچے اترے ہوئے روکنا زیادہ آسان ہوتا ہے کیوں کہ اوپر آتے ہوئے بندے کو ڈسٹرب کرنا مناسب نہیں.
لباس :- درجہ حرارت تیزی سے تبدیل ہوتا ہے اس لئے ہمیں اپنے پاس ایسا لباس رکھنا چاہیے جو آسانی سے اتارا اور پہنا جا سکے. ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا ہو گا کہ ہم ایسا لباس منتخب کریں جو پسینے کو جذب کر لے اور ہم خشک رہیں. کاٹن اس کے لئے مؤثر نہیں ہوتا.
نیا جوتا استعمال کریں :- جوتے کے ایک نئے برانڈ کی جوڑی کے ساتھ ایک پیدل سفر کے سفر پر جانا تباہی کے لئے ایک ہدایت ہے. پہلے ہی دن پاؤں میں چھالے بنوانا کوئی مزے کی بات نہیں.
پانی روک :- جگہ اور موسم پر منحصر ہے کہ پانی روک سامان کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے. جب ہم لوج میں رہ رہے ہوں، باہر سردی اور نمی ہو تو گہیلے کپڑوں کو سکنا ایک چیلنج بن جاتا ہے اور ایک اچھی چھٹی ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو سکتی ہے. چند ڈالرز خرچ کرنا آپ کو دن بھر کے لئے خشک اور آرام دہ رہنے کے قابل بناتے ہیں.
پانی اور نمکو :- ہمیں دن بھر کے لئے پانی اور اعلی توانائی والی نمکو اپنے پیک میں رکھے بغیر کسی صورت نہیں نکلنا چاہیے. زیادہ درجہ حرارت یا نمی کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پانی رکھنا چاہیے. ہم بلکل نہیں جانتے کہ آگے کیا ہوگا اس لئے ہمیں ضرورت کی ساری چیزیں ساتھ رکھنی چاہیے. جب تک ہم یہ نہ دیکھ سکیں کہ پانی کہاں سے آرہا ہے ندی میں سے پانی پینا خطرناک ہو ہے.
ضروری چیزیں :- سنسکرین، ہیت، حفاظتی ہونٹ بام، چاقو، فرسٹ ایڈ کٹ
.
اگر آپ بھی بلاگ لکھنا چاہتے ہیں لیکن فلم اینکس پر نہیں ہیں تو یہاں رجسٹر ہوں.، اور اپنا سفر شروع کریں. بہت جلد آپ بھی کالم نگاروں جو کہ دنیا بھر سے ہیں، کی فیملی کا حصہ ہوں گے. فلم اینکس پر لکھنا بہت آسان ہے. تو بس یہاں کلک کریں اور اپنا سفر شروع کریں. جتنا جلدی آپ فلم اینکس پر رجسٹر ہوں گے اتنی ہی جلدی آپ پیسے کمانا شروع کر لیں گے.
اگر آپ پہلے سے ہی فلم اینکس پر ہیں تو اپنے دوستوں کو یہاں رجسٹر ہونے اور یہ آرٹیکل پڑھنے کا مشورہ دیں. یہ انھیں اچھا بلاگ لکھنے اور فلم اینکس پر کامیاب ہونے میں مدد کرے گا. اگر میرے بارے میں اور جاننا ہے تو فلم اینکس کے ساتھ میرا انٹرویو دیکھیں اور دنیا بھر میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل لٹریسی کے بارے میں میری راے جانئے.
گیاکومو کرسٹی
سینئر ایڈیٹر اینکس پریس
اگر آپ سے میرے پچھلے کوئی بھی آرٹیکل رہ گے ہوں تو آپ میرے ذاتی پیج پر دیکھ سکتے ہیں
http://www.filmannex.com/webtv/giacomo
ٹویٹر پر فالو کرنے کے لئے
فیس بک پر ایڈڈ کرنے کے لئے
ترجمہ
Umar nawaz
میرے پچھلے آرٹیکلز کے لئے یہاں کلک کریں.
مجھے فیس بک پر ایڈ کرنے کے لئے
https://www.facebook.com/umar.nawaz.965580
ٹویٹر پر فالو کرنے کے لئے