دبئی میں ایک پاکستانی استاد کی 11سالہ بچی کے ساتھ شرمنک حرکت

Posted on at


دبئی میں ایک پاکستانی استاد کی 11سالہ بچی کے ساتھ شرمنک حرکت

 
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) استاد اور شاگرد کے درمیان باپ اور اولاد جیسا رشتہ ہوتا ہے لیکن بعض شیطان صفت لوگ اس پاکیزہ تعلق کو بھی پامال کر گزرتے ہیں۔ دبئی میں عربی زبان کی تعلیم کے فرائض سرانجام دینے والے ایک پاکستانی ٹیچر کو بھی ایسے ہی شرمناک الزامات کے تحت عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایک 11 سالہ پاکستانی بچی کو گھر پر ٹیوشن پڑھاتے ہوئے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ بچی کی والدہ کی طرف سے فروری کے مہینے میں شکایت کی گئی تھی کہ گھر پر پڑھانے والے ٹیچر نے ان کی بیٹی کو دست درازی کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی نے عدالت کو بتایا کہ ٹیچر پہلے بھی متعدد دفعہ اس کے جسم کو چھو چکا تھا۔ بچی کا کہنا تھا کہ ایک روز ٹیچر نے اسے چھونا شروع کیا تو اس نے مزاحمت کی، جس پر ٹیچر نے دھمکی دی کہ وہ اسے عربی کے ٹیسٹ میں فیل کردے گا، جس پر والدین کی برہمی سے خوفزدہ ہوکر اس نے مزاحمت ترک کردی۔

غصے سے بھری سعودی خاتون ٹی وی اینکر نے شوکے دوران ایسی ’خطرناک‘ بات کہہ دی کہ پوری عرب دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا
لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں کچھ دیر سے پڑھنے یا پڑھانے کی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی جس پر وہ ڈائننگ روم کی طرف گئیں اور یہ دیکھ کر ساکت رہ گئیں کہ ٹیچر نے ان کی بیٹی کی قمیض اٹھارکھی تھی اور اس کے جسم کو چھورہا تھا۔ خاتون کی طرف سے فوری طور پر پولیس کو شکایت کی گئی، جس پر ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔
عدالت میں ملزم نے شرمناک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے خود اسے قمیض اٹھانے اور جسم کو چھونے کو کہا تھا۔ جب جج نے پوچھا کہ ایک بچی ایسا کرنے کو کیوں کہے گی، اور اگر اس نے خود یہ مطالبہ کیا تھا تو پھر وہ شکایت کیوں کررہی ہے، تو ملزم کا کہنا تھا کہ اسے معلوم نہیں کہ بچی شکایت کیوں کررہی ہے۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ فیصلہ 27 اپریل کو متوقع ہے۔



About the author

160