مشکلوں میں صبر کرنا سخت مشکل کام ہے
حق کی جانب سے مگر اس کا بڑا انعام ہے
حضرت ایوب علیہ سلام الله کے ایک عظیم اور صابر نبیوں میں سے ہے. آپ کو الله نے بہت مال و دولت ، اولاد اور شان و شوکت عطا کی تھی. آپ علیہ سلام الله تعالیٰ کا ہر وقت شکر ادا کرتے تھے . شیطان نے الله تعالیٰ سے کہا کہ تو نے اپنے نبی کو اتنا نوازا ہے اسی لئے وہ تیرا اتنا شکر ادا کرتے ہیں. اگر تو ان سے یہ سب لے لے تو پھر ان کے ایمان کا اصل امتحاں ھو
الله تعالیٰ نے شیطان کو اختیار دیا کہ میرے بندے کے دل اور آنکھوں کے علاوہ باقی باقی سب تیرے اختیار میں دیتا ھوں . چلا جا اور آزما انکو جیسے تو آزمانا چاہتا ہے مگر یاد رکھ تجھے ناکام ہی لوٹنا ھو گا. شیطان ایک بہت خوفناک شکل میں آیا اور ان کی ہر چیز تباہ و برباد کر دیا . بیوی بچے چھت کے نیچے دب کے مر گئے. مال اور مویشی سب ضایع کر ڈالا. اور آپ علیہ سلام پہ پھونک ماری جس سے آپ علیہ سلام بدن کی بیماری میں مبتلا ھو گئے اور بڑی اذیت میں پھنس گئے. مگر الله کا شکر تب بھی ادا کرتے رہے اور صبر سے مقابلہ کیا اور دعا کی
اے میرے مالک! مجھے تکلیف پہنچ رہی ہے ، تو ہی سب سے بڑا مہرباں ہے
کئی عرصہ بیت گیا مگر آپ علیہ سلام کے پایہ استقلال میں لغزش نہ آئی . شیطان نے بہت بہکایا بھی مگر آپ علیہ سلام نے نہ سنی . شیطان نے آخر ہار مان لی اور الله نے فرمایا کہ تیرا کہا غلط ثابت ہوا
ایک فرشتہ نازل ہوا اور کہا کہ آپ علیہ سلام پاؤں اپنا زمین پر ماریں. ایک چشمہ پھوٹا پاؤں مارنے سے . حکم ہوا کہ غسل کریں. آپ علیہ سلام کی تکلیف اور بیماری جاتی رہی.الله نے سب مال ، اولاد اور مویشی زیادہ برکت کے ساتھ لوٹا دیے
اگلے بلاگ کے ساتھ حاضر ھوں گا.الله حافظ
رائیٹر
نبیل حسن