محبت

Posted on at


محبت کرنا جرم تو نہی اگر کی جائے اصول سے

.محبت تو خدا کی ذات نے کی پیارے رسول سے 

 

محبت ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے . محبت  کی سب سے بڑی اور خوبصورت  مثال الله اور رسول کی محبت ہے . محبت  نہ ختم ہونے والا رشتہ ہے . محبت کبھی نہی مرتی .ایک بار جس سے محبت ہو جائے کبھی  نہی  ختم ہوتی

محبت میں پہلی چیز ادب احترام اور خیال  ہے . جس سے محبت ہو انسان اس سے احترام  سے پیش آتا ہے .اس کا خیال پھولوں کی طرح  رکھتا ہے 

.جس سے محبت ہو اس کی خوشی  اور غم میں انسان  اس کے ساتھ ہوتا ہے .محبت جتنا  خود خوبصورت اور  پیارا  رشتہ ہے  یہ انسان کے  اخلاق کو بھی خوبصورت بناتی ہے . کیونکہ  جس سے محبت ہو اس سے انسان اچھے اخلاق  سے  پیش آتا ہے . ضروری نہی کہ محبت  دو لوگوں کے درمیان ہی ہو  بلکہ  محبت  ماں باپ ، بہن بھائی  ،اپنی اولاد  سے بھی ہوتی ہے . انسان کے دل میں سب سے پہلے  خدا اور اس کے رسول کی محبت ہونی چائیے 

بعض  لوگ محبت میں بہت کچھ قربان کر دیتے ہیں . جو انسان  دل کو اچھا لگے اس سے محبت ہوتی ہے . محبت کرنے والے کو جینے کے لیے سانسوں کی  نہی اس انسان کی ضرورت ہوتی ہے جس سے محبت ہو 


. بردیسی کی محبت آ نسو دیتی ہے 

میرے الفاظ پردیسی کے نام 

نہ کر پردیسی سے محبت 

پردیسی  کا ٹھکانا دور ہوتا ہے 

.پردیسی خود  بے وفا نہی  ہوتا 

پردیسی کا جانا ضرور ہوتا ہے 

محبت ہر ایک سے نہی  ہوتی  وقت اور پیار محبت میں یہ فرق ہے کہ  وقت کسی کا نہی ہوتا اور پیار ہر کسی سے نہیں  ہوتا .

محبت دلوں میں ہوتی ہے محبت دو دلوں کا میل ہے 



About the author

160