قانون پر عملدرآمد کی ضرورت

Posted on at


 

اگر کیس بھی ملک کے نظام کو جانچنا ہوتو سب سے پہلے اس ملک کے عدالتی نظام کو دیکھنا چاہیے کہ آیا کہ اس ملک کی عدالتیں انصاف کرنے کوئی لاپرواہی یا کوتائی تو نہیں کررہی اگرنہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس ملک کا نظام بہتر ہے دوسری جنگ عظیم مین جب برطانیہ کو مسائل درپیش تھے تو اسوقت کے وزیراعظم چرچل کو اسکے مشیروں نے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو برطانیہ بہت جلد ختم ہوجائے گاتو چرچل نے انتہائی اطمینان سے جواب دیا کہ کیا برطانیہ کی تمام عدالتیں انصاف فراہم کررہی ہیں تو مشیر نے جوابدیا ، جی ہاں تو چرچل نے کہا جہان انصاف وقت پر مہیا کیا جائے ایسی ریاست کبھی ختم نہیں ہوسکتی

قانون کی اہمیت اس قدر ہے کہ دین اسلام مین بھی قانون اور انصاف کے تقاضون کو صحیح طریقے سے پورا کرنے پر انتہائی زور دیا گیا ہے یہی وجہ ہے جن ممالک میں قانون کی پاسداری کی جاتی ہے اور امیرغریب کی تفریق کیے بغیر انصاف فراہم کیا جاتا ہے ان ممالک کا عدالتی ڈھانچہ بہت مضبوط و شفاف ہوتا ہے کیونکہ یہ ریاست میں بسنے والے لوگوں کی جان ومال اور ان کے حقوق و فرائض کا تحفظ کرتا ہے

انصاف فراہم کرنے کی وجہ سے ہی قانون کے شعبے کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ اس پر ریاست کی پوری زمہداری عائد ہوتی ہے جو لوگ اس شعبے کو اختیار کرتے ہیں وہ قانون کے ہر رمز سے واقف ہوتے ہیں اور یہی لوگ دوسروں کو انصاف دلانے کا ضامن بنتے ہیں ہمارے ملک پاکستان میں بھی قانون پر عملدرآمد کی ضرورت ہے کچھ کالی بھیڑوں نے اس عزت والے پیشے کو بدنام کیا ہوا ہے ان کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ریاست پاکستان کا انصاف میں نام روشن ہو۔

   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160