لیمپس، روشنی بھی ہے اور آرائش بھی

Posted on at


 

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر سب سے اچھا اور خوبصورت نظر آئے یہی وجہ ہے کہ گھر کو سجانے اور سنورانے کے لیے خواتین ہزار جتن کرتی ہے اور کرنے بھی چاہیئے کیونکہ جب گھر صاف ستھرا ہوگا اور خوبصورت ہوگا تو وہ جتنا دوسروں کو بھائے گا اتنا ہی ااپ کو بھی اچھا لگے گا گھر کی سجاوٹ میں بہت سی چیزیں اہم کردار ادا کرتی ہے یہ بات بھی نہائت اہمیت کی حامل ہے کہ کونسی چیز کہاں رکھی جائیں جسکی وجہ سے گھر خوبصورت اور دوسروں کو بھی جازب نظر لگے اسی طرح لیمپس بھی گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے کیونکہ اس کی روشنی کی وجہ سے گھر کے حسن میں اضافہ ہوتا ہے

ویسے تو لوگ بیڈرومز میں سائیڈ لیمپس رکھنے کو ترجیح دیتے ہین تا کہ کمرے میں مکمل اندھیرا نہ ہو جو لوگ رات کو سونےسے قبل پڑھنے کے عادی ہوتے ہیں وہ سائیڈ لیمپس کی روشنی میں ورق گردانی کرتے ہیں لیکن لیمپ صرف سونے کے کمرے تک محدود ہے بلکہ لیمپ ڈرائنگ روم ،لونگ روم،میں بھی رکھے جاسکتے ہیں سائیڈ لیمپس جو آجکل لمبے اسٹینڈ کے ساتھ آرہے ہیں وہ ڈرائنگ روم یا لاونج مین کارنر میں رکھے جاسکتے ہیں اسکے علاوہ شام کےوقت غیر ضروری لائٹس اگر آف کرکے صرف لیمپ کی لائٹ آن کردی جائے تو اسکی روشنی بھی کمرے کے لیے کافی ہوگی

ویسے تو بازاروں میں خوبصورت اور نئے ڈیزائن کے لیمپس موجود ہیں جنہیں آپ اپنے گھروں کی زینت بنا سکتے ہیں لیکن اگر آپ میں صلاحیت موجود ہے کہ آپ خود سے تخلیق کر کے سجائیں تو اسکے لیے اپنے ہاتھون سے لیمپس ڈیزائن کرنے چاہیے چونکہ بازار سے ان کی ہر چیز بآسانی مل جاتی ہے اس لیے ہر رنگ میں جو آپ کو خوبصورت لگے اس طرح کا لیمپس تیار کریں

    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160