پانی الله کی بہت بڑی نعمت ہے .پانی ضرورت زندگی ہے . انسان کا پانی کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے . انسانی جسم میں ٧٥ فیصد پانی اور ٢٥ فیصد خون کی مقدار ہوتی ہے
پانی انسانوں کے لیے ہی نہی بلکہ ہر جاندار کے زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے . پانی کے بغیر کوئی بھی جاندار زندہ نہی رہ سکتا
.مچھلی کی تو زندگی ہی پانی ہے .جیسے ہی مچھلی کو پانی سے نکالا جاتا ہے وہ زندہ نہی رہتی فورن دم توڑ دیتی ہے
پانی پودوں کے لیے بھی بہت ضروری ہے .پودوں کے بڑھنے اور پھلنے پھولنے کے لیے پانی بہت ضروری ہے
کھیتی باڑی کے لیے بھی پانی استعمال کیا جاتا ہے کھیتی باڑی کے لیے ٹیوب ویل کے زریعے پانی کھیتوں تک پہنچایا جاتا ہے .پانی زمین کے اندر سے کونئیں کھود کر نکالا جاتا ہے
.. جب پہاڑوں پر برف پکھلتی ہے تو پانی پہاڑوں سے نیچے گرتا ہے اور دریاؤں تک پہنچتا ہے ڈیم بنا کر پانی کو ذ خیرہ کیا جاتا ہے اور مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد پانی گھروں تک پہنچایا جاتا ہے
پانی روزمرہ زندگی میں استعمال ہوتا ہے جیسا کہ کھانا پکانے ،کپڑے دھونے ،برتن دھونے وغیرہ
پانی کی اپنی کوئی شکل نہی ہوتی پانی ہر رنگ میں ڈھل جاتا ہے جیسا کہ مشروبات میں جس رنگ کا مشروب ہو پانی کا رنگ ویسا ہی ہو جاتا ہے
گرمی کے موسم میں پانی وافر مقدار میں استعمال ہوتا ہے . پانی ہمیشہ ابال کر پینا چائیے . ہمیں چائیے کہ پانی کی قدر کریں اور الله کی اس نعمت کو ضا ئع نہ کریں