سرزمین ہری پور

Posted on at


 


ہری پور ، ہزارہ ڈویژن میں واقع ، صوبہ خیبرپختونخواہ کا جغرافیائی لحاظ سے ایک اہمیت کا حامل ضلع ہے۔  اس کی سرحدیں ایک طرف سے اٹک ، جو صوبہ پنچاب کا حصہ ہے اور صوابی اور ایبٹ آباد  اضلاع سے ملتی ہیں اور جنوب کی طرف سے دارلحکومت اسلام آباد سے اس کی سرحد ملتی ہے ، یہ شہر 1822 میں  جنرل ہری سنگھ نالوہ نے آباد کیا اور آج تک اسی کے نام سے منسوب ہے۔



 


  اس سرزمین کو اللہ تعالیٰ نے بےپناو وسائل اور خصوصی انعامات  سے نوازا  ہے ۔ اس زمین نے زرخیزذہنوں کو پیدا کیا جن میں ایئر چیف جنرل ایوب خان،  کا نام ملکی تاریخ میں روشن اور تابندہ ہے اور آج تک قوم اس کے احسانوں پر شکرگزار ہے اور میجر جنرل ظیہرالسلام عباسی جو گاؤں بگلہ ہریپور کے باسی ہیں۔ گوہرایوب خان، سابقہ سپیکر قومی اسمبلی، عمر ایوب خان سابقہ وزیر برائے خزانہ امور  اس کے علاوہ اور نامور شخصیات جو ملک اور بیرون ملک میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔  


 


 اس کی  زرخیز زمینیں خوب پیداواری صلاحیت کی حامل ہیں۔ اس کی زمین سبزیوں ، پھلوں کی پیداوار کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے۔ خان پور کا مالٹا اپنے رس ، ذائقہ کی وجہ سے نہ صرف یہ اندرون ملک پسند کیا جاتا ہے بلک اسے برآمد کر کے ملک میں کثیر زرمبادلہ بھی لایا جارہا ہے۔ 


لوکاٹ اور امرود کی معیاری اور بڑے پیمانے پر کاشت اور پیداوار بھی اس سرزمیں کا خاصہ ہے۔  لیچی کی کاشت کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور خانپور کے علاقوں سے اس کے پیداواری اہداف حاصل کیئے جارہے ہیں جسے مشروبات کی کمپنیاں ہاتھوں ہاتھ خرید کر اس کی فروخت اندورن ملک اور بیرون ملک کر رہی ہیں۔



ہری پور میں مختلف انواع اقسام پودوں کی نرسریاں ہیں جو اب   باقائدہ صنعت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ جن میں مور پنھک ، چیڑ کے درخت ، چوئی موئی، ایرکیریاں، اور آسٹریلین ، کورین گھاس اور بہت سے دیگر اقسام کے پھول اور پھل دار درخت کی پوندکاریاں کی جاتی ہیں  جو اعلیٰ نسل اور بہترین قسم ہونے وجہ سے ہریپور سے خریدے جاتے ہیں۔ 



 


ہری پور میں اعلیٰ میعار کی تعلیم کے فروغ کے لئے حکومتی کوششے قابل تعریف ہیں، ہری پور یونیورسٹی، ٹکنیکل انسیٹیوٹ، جیسے ادارے پیشہ وارنہ تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔


ہری پور میں باقائدہ صنعتی زون ہے ۔ جس میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جس میں فوڈ پراڈکٹ، بسکٹ، چپس، مشروبات، خوردنی تیل و گھی وغیرہ کی فیکڑیاں ہیں، سٹیل ملز، گاڑیوں کی بیڑیاں، ٹائر اور پرذہ جات، سیمنٹ کی فیکڑیاں، فرشی ٹائلز، ماربلز، اینٹوں کے بھٹیاں، عمارتوں کے بلاگ،  تیار چھت بنائے جاتے ہیں۔ اس صنعتی زون کی وجہ سے نہ صرف ہریپور ضلع کے لوگ برسرروزگار ہیں اور


  ہزرہ بھر سےبھی لوگ  کام کرکےمعقول تنخوائے لے رہے ہیں۔



بری پور تربیلہ جھیل کی اہمیت بھی قابل ذکر ہے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی یہ جھیل جو نہ صرف سیاحتی مرکز ہے بلک لوگ  جھیل میں ماہی پروری کر کے یہاں سے مچھلی پورے ملک میں ترسیل کرتے ہیں۔



اس بات کی امید کی جارہی ہے ہزارہ مورٹروے بنے سے اس علاقے کی اہمیت میں اور اضافہ ہو گا اور ذرائع آمدورفت میں آسانیاں ہونے سے ملک کا سرمایہ کار ان علاقوں میں سرمایہ کاری کرے گا  جو اس علاقے سے غربت اور بے روزگاری ختم کر کے لوگوں کا میعارزندگی بلند کرنے میں مدد دے گا۔


 


 



160