بلیک ہیڈز سے نجات ممکن ہے

Posted on at


بلیک ہیڈز کا نکلنا ایک عام سی بات ہے۔ اس مسئلہ کا کوئی مناسب علاج نہیں تا ہم جلد کی حفاظت کے ذریعے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ بلکہ ان سے محفوظ بھی رہا جا سکتا ہے۔ بلیک ہیڈز دراصل جلد میں پاۓ جانے والے ایک خاص غدود کے زیادہ فعال ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ یہ غدود چربیلے اور روغنی مادے خارج کرتے ہیں۔ یوں چکنائی کا زیادہ اخراج جلد کے مساموں کو سکت کر دیتا ہے۔ چناچہ سخت چکنائی کے یہ ڈاٹ ہوا لگنے پر عمل تکمیل سے گزرتے ہیں۔ اسلیئے انہیں بلیک ہیڈز کہتے ہیں۔



ان سے نمٹنے کا ایک طریقہ اور اہم حصہ مناسب کلینرنگ ہے۔ محض صابن اور پانی ہی مساموں کو گاڑھی چکنائی سے پاک کرنے کے لیئے کافی نہیں البتہ چہرے کو دو دفعہ میڈیکیٹیڈ سوپ اور نیم گرم پانی سے دھونا جلد کی خارجی سطح سے چکنائی کو کم کرتا ہے۔ صابن سے دھونے کے بعد مکمل کلینزنگ ضروری ہے۔ تا کہ سوکھ کر سخت ہو جانے والا غدودوں کا چربیلہ مادہ اتر جاۓ اور مسام صاف ہو جائیں یہ عمل کسی ایسے کلینزر سے کیا جاۓ۔ جو سکن ٹانک کا مکسچر ہو۔



اسکے بعد جلد کو ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ دینے کے لیئے کسی ایسی کریم کا استعمال کیا جاۓ جس میں صندل شامل ہو۔ صندل چکنائی اور رطوبت کے درمیان ایک بہترین توازن پیدا کرتی ہے۔




About the author

160