! سبز پتو ں والی سبزیاں ، بینائی کےلئے مفید

Posted on at


جدید تحقیق کے بعد طبی ماہر ین یہ نتیجہ اخذا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ گہرے سبز رنگ کے پتوں والی سبزیوں میں ایسے وٹامن اور نمکیات پائے جاتے ہیں جو کہ صرف آنکھوں کی بنیائی کو درست رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ آنکھوں میں موتیا اتر آنے کے امکانات بھی ختم ہو جاتے ہیں ۔


 


 امریکی ریاست اوہایو میں کی جانے والی ایک حالیہ ریسرچ اور لیبارٹری تجزیوں سے پتہ چلا ہے کہ پالک ،میتھی ، خرفہ ،سرسوں کا ساگ ،پتو ں والے شلجم اور چقندر کے علاوہ ایسی ہی دوسری سبزیاں جن کے پتے گہرے سبز ہوتے ہیں میں زیکسین تھین نامی جز پایا جاتا ہے جو کہ انیٹی آکسیڈنٹ ہے۔



یہ موتیا کے مرض کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ عد سے کے خلیوں کو الٹراوائیلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق لیوٹین اور زیکسین تھین نام جز وٹامن ای سے بھی دس گنا زیادہ طاقتور ہے۔


 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160