کسی ملک کی سالمیت اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے قانون اایک اکائی کی حیثیت رکھتا ہے ۔قانون کی پاسداری کرنا ہر شخص کا فرض ہے ۔قانون ہر ملک میں نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔تاکہ اس ملک میں رہنے والا ہر شخص اس کے اصولوں پر چل کر اپنے معاشرے میں امن قائم رکھ سکیں۔ قانون ہمیشہ افراد میں یکسانیت قائم رکھنے کا سبق دیتا ہے تاکہ ملک کا ہر شہری اپنی زندگی منظم طریقے سے گزار سکے۔ ھمارے تمام سرکاری اور غیر سرکاری محکمہ جات ان قوانین کی پابند ہو تے ہیں جو کہ ااپنے ادارے کو حکومت کے بنائے گئے قوانین کے تحت چلاتے ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے ۔
آج کے دور میں پاکستان میں اجارادارانہ نظام قائم ہے جو کہ ملکی سالمیت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ہمارے ملک میں اعلٰی عہدے کے لوگ حکومت کے بنائے گئے قانون کی پاسداری نہیں کرتے بلکہ وہ ہر جگہ اپنی مرضی کرتے ہیں۔قانون صرف غریب عوام کیلئے ہے اگر کوئی عام آدمی ان اصولوں کے مطابق عمل نہ کرے تو اسے جرمانہ اور مختلف قسم کی سزائیں کی جاتی ہیں لیکن امیر اور اعلی عہدے کے لوگوں کیلئے پاکستان میں جاگیردارانہ نظام قائم ہے ٹریفک کے قوانین ہوں یا عدالتی وہ ان پر اپنی حکمرانی کرتے ہیںاور ان قوانین کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی
لہذا میرے اپنے پاکستانی بھائیوں سے اپیل کہ وہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں اور چاہے کوئی اعلی عہدے پر فائز ہےیا کوئی عام آدمی۔جب تک ہم ان قوانین کی پابندی نہین کریں گے ہمارے معاشرے میں امن کا قیام نہیں رہ سکتا اور جب اعلی عہدے کے لوگ ان قوانین کی پابندی نہیں کرتےتو عام شخص بھی ان پر عمل کرنے کی کو تاہی کرتا ہے آج جتنے بھی ممالک ترقی کر چکے ہیں وہ سب ان قوانین کی پابندی کی مرہون منت ہیںْ۔