اصحاب کہف کا واقعہ-٢

Posted on at


 

اس لمبی نیند کی حالت سے بیداری کے بعد انہوں نے اپنے ساتھیوں میں سے ایک کو سکّہ دے کر شہر بھیجوایا تاکہ وہ صاف ستھرا کھانا سب کے لئے لے آئے . اپنے ساتھی کو انہوں نے یہ کام خوش تدبیری اور احتیاط اور ہوشیاری کے ساتھ کرنے کی صلاح دی تاکہ کسی کو بھی  ھماری خبر نہ ھو پاۓ

 

 ورنہ اگر کسی کو اطلاع ھو گئی ہماری تو یا ھمیں موت کے گھاٹ اتار دیا جاۓ گا یا مبادا پھر زبردستی ہمارے ایمان کی دولت ھم سے چھین لی جاۓ اور ھمیں گمراہ کر دیں


 

اصحاب کہف کے ان نوجوانوں کی تعداد کے بارے میں روایتوں میں کافی اختلاف ملتا ہے . بعض مفقرین کے مطابق ان کے کتے کے علاوہ وہ تعداد میں تین تھے . کچھ کے خیال میں وہ چار ، پانچ ، چھ اور بعض ان کی تعداد کو سات بھی بتاتے ھیں

 

ان کی سہی تعداد کا علم تو صرف الله تعالیٰ کی ذات کو ہے . البتہ ان کے نیند کی حالت میں قیام کرنے کا جتنے عرصہ کا وقت لگا وہ قرآن مجید میں تین سو اور نو سال (٣٠٩ ) بتائی گئی ہے

 

ان کا ساتھی جب سکّہ لے کر کھانا لینے کی غرض سے شہر کو آیا تو دکان کے مالک نے صدیوں پرانا ایسا نایاب سکّہ دیکھ کر اس کو بادشاہ کے سامنے پیش کر دیا . وہ بادشاہ بڑا منصف تھا ، اس شہر میں البتہ دو قسم کے لوگ رہتے تھے . کچھ لوگ آخرت کے انکاری میں  سے تھے اور کچھ آخرت پر یقین رکھتے تھے


 

اس واقعہ کو سن کر بادشاہ کو لوگوں کے سمجھانے کے لئے ایک نہایت اچھی سند اس کے ہاتھ لگی . یعنی کہ اسے آخرت کا ثبوت مل گیا . بادشاہ نے خود اس غار میں جا کر دیکھا . اصحاب کہف لوگوں کو رخصت کرنے کے بعد خود پھر لمبی نیند یعنی ہمیشہ ہمیشہ کی نیند سو گئے

 

لوگوں نے اس جگہ پر ایک عمارت تعمیر کرنے کے لئے آپس میں جھگڑا شروع کر دیا اور بعد ازاں وہاں پہ ایک زیارت گاہ تعمیر کر دی گئی . یہ لوگ مذھب کے اعتبار سے نصاری تھے


 

کتا ایک نجس اور ناپاک جانور ہے ، اسے رکھنا برا سمجھا جاتا ہے لیکن لاکھ بروں میں کوئی ایک اچھا بھی ھو سکتا ہے جیسے ھم نے اصحاب کہف کے کتے کی قربانیوں کو دیکھا . اس نے وفاداری سے اپنے مالکوں کا ساتھ دیا اور وہیں بھوکے پیاسے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا . بعض کے مطابق روز حشر اس وفاداری اور نیکیوں کے بدلے میں الله تعالیٰ کی ذات اس کتے کو بھی جنّت میں داخل فرمائی گی

 

یہ وہ اصحاب کہف کا قصّہ تھا جو الله پاک نے وحی کے زریعے سے اپنی نبی صل الله علیہ وسلم کو سنایا اور آپ نے یہودیوں اور کافروں کے اعتراضات کا جواب دیا

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160