موٹر سائیکل سواروں کا جدید ہیلمنت ٹیکنالوجی

Posted on at


موٹر سائیکل سواروں کا جدید ہیلمنت حادثے سے پہلے خبر دار کر سکتا ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمنٹ پہننے کی تاکید اس لیئے کی جاتی ہے کہ خدانخواستہ گرنے پڑنے یا حادثے کی صورت میں ان کے سر پر چوٹ نہ لگے لیکن اگر ہیلمنٹ کسی ممکنہ حادثے سے پہلے ہی خبردار کر دے کیسا رہے گا؟



 


کیلی فورنیا کی ایک کمپنی ’اسکلی‘ کے بانی مارکس ویلر نے اس سوال کے جواب میں ’پی ون‘ ہیلمنٹ تیار کیا ہےـ اس ہیلمنٹ میں سر کو محفوظ رکھنے کے علاوہ اس میں ایک ۱۸۰ ڈگری کے زاویے سے عقب کے تمام مناظر کو قید کرنے والا ’ایف او وی‘ کیمرا لگا ہےـ اس کے ساتھ ایک مائیکرو کنٹرولر اینڈ وروئڈ سے چلنے والا موجود ہے جو راستہ دیکھاتا ہے اور ویڈیو پر معلومات فراہم کرتا ہےـ یہ کام گوگل گلاس جیسے ہیڈ اپ ڈسپلے پر ہوتا ہےـ یہ آلہ آواز سن اور پہچان کر حکم کی تعمیل کرتا ہےـ یوں موٹر سایئکل سوار یہ دیکھ سکتا ہے کہ وہ کیاں جا رہا ہے اور اس کے پیچھے کیا کیا چیزیں ہیں ـ



 اسے اس مقصد کے لیئے نہ تو گردن موڑنے کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی اپنے ہاتھ کو زحمت دینے کی فکر ہوتی ہے



اس مقصد کے حصول کے لیئے ’پی ون‘ ہلمٹ کے اوپر ایک انٹینا جیسی چیز لگی ہوئی ہے جس میں مرکوزہ بالا آلات کے علاوہ ’جی پی ایس‘ ’بلیو ٹوٹھ‘’ایکسلیر و میٹر‘یعنی رفتار ناپنے والا آلہ‘’گائرواسکوپ‘’یعنی کمپاس اور ایک ری چارج ایبل بیٹری بھی موجود ہےـ توقع ہے کہ آئندہ موسم بہار میں ہلمٹ فروخت کے کیئے پیش کر دیا جائے گاـ فی الحال یہ میٹ بلیک اور گلاس وہائیٹ رنگوں میں دستیاب ہوگاـ اس کی امکانی قیمت ایک ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہےـ



About the author

160