"حسرت"

Posted on at


 

میری پھوپھو کی بیٹی کو بہت سی باتوں پر حسرت ہے . یہ حسرت سب کو ہوتی ہے کاش میں یہ ہوتی کاش ایسا ہوتا کاش ویسا ہوتا لیکن کچھ لوگ حسرت ہی کرتے راہ جاتے ہیں-

 

میری پھوپھو کی بیٹی کی بھی بہت سی حسرتیں ہیں کے کاش میرے خاوند کے پاسس بھی یہ ہوتا جو میری بہنوں کے پاس ہے . کاش میری شادی اچھی جگہ ہوتی . کاش میرے بچے ان سی زیادہ آگے چلے جاتے – لیکن خدا نے انھے سب کچھ دیا ہے اس کے باوجود وہ حسرتیں کرتی ہیں – اللہ کی نہ شکری کبھی نہیں کرنی چاہیے-

 

اکثر مجھ سے میرا دل کہتا ہے کے دکھی لوگوں کے دکھ درد اپنے دامن میں سمیٹ لوں لوگوں کی آنکھوں پر لرزتے آنسوں ایک ایک کر کے اپنے دل میں اتار لوں اور خود ایک سمندر بن جاؤں میرا ظرف اتنا اعلیٰ ہو جائے کہ بڑےسے  بڑے خطا کو در گزر کرو اور اپنی ذات کو منا دوں میری ذات دوسروں کے لئے وقف کر دوں میں خود کیا ہوں میری خواہشات کیا ہیں یہ سب ختم ہو جائے- مجھے دنیا کا ہر شخص مسکراتا ہوا ملا اور مجھ میں اتنی طاقت ہو جائے کہ لوگوں کے دلوں سے درد کے ساے تک مٹادوں-

 

                        "کاش"

                       "کاش کے ایسا ہو جائے"



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160