اپنے کمپیوٹر میں فوری طور پر یہ تبدیلی کرلیں ورنہ 15 ہزار روپے دینے پڑجائیں گے

Posted on at




نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرآپ تاحال اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں ونڈوز 7، 8یا 8.1استعمال کر رہے ہیں اور ونڈوز 10انسٹال نہیں کی تو فوری کر لیں ورنہ بعد میں آپ کو 119ڈالرز(تقریباً ساڑھے 12ہزار روپے) کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے جب ونڈوز 10متعارف کروائی تھی تو صارفین کو ایک پیشکش کی تھی جس کے تحت وہ ونڈوز کا یہ نیا ورژن مفت انسٹال کر سکتے تھے۔ کمپنی کی یہ پیشکش 29جولائی کو ختم ہونے جا رہی ہے جس کے بعد اس کی قیمت متعین کر دی جائے گی جو رپورٹ کے مطابق 119ڈالر ہو گی۔


پیشکش ختم ہونے کے بعد ونڈوز 10پرو(Windows 10 Pro) کی قیمت 199ڈالرز (تقریباً 20ہزار800روپے) ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی مفت ونڈوز فراہم کرنے کی پیشکش صارفین میں خاصی مقبول ہوئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ”اس وقت دنیا بھر میں 30کروڑ صارفین ونڈوز 10استعمال کر رہے ہیں۔“ اب کمپنی کے ونڈوز 10کی قیمت وصول کرنے کے اعلان کے بعد اس ونڈوز کی صارفین کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ متوقع ہے، کیونکہ پیشکش ختم ہونے سے پہلے بڑی تعداد میں ونڈوز 10انسٹال کریں گے، تاکہ بعد میں قیمت ادا کرنے سے بچ جائیں۔


TAGS:


About the author

160