اللہ تعالیٰ نے انسان کو بےشمار نعمتوں سے نوازا ھے اور اں میں سے ایک نعمت اچھی صحت ھے اگر صحت و تندرستی ہو گی تو ہم زندگی میں اپنے باقی فرائض کو بہت احسن طریقے سے انجام دے سکیں گے۔
اسی طرح اولاد اللہ تعالیٰ کی ایک بیش قیمت نعمت ھے۔اور ہمیں اس نعمت کا خاص خیال رکھنے کی ھدایت کی گئی ھے۔
یوں تو کوئی بھی والدین اپنی اولاد کی صحت کے بارے میں برا نہیں سوچتے مگر پھر بھی بعض ایسی غلطیاں کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے وہ اس عظیم نعمت کو کھو دیتے ہیں۔
بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھنا چاھیۓ موسم کے لحاظ سے ان کی دیکھ بھال صحیح اور احسن طریقے سے کرنی چاھہۓ موسممی بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر اور وقتا فوقتا بچوں کو معالج کو دکھانا چاھیۓ۔۔
موسمی بیماریوں سے بچوں کو خاص طور پر بچا کر رکھنا چاھیۓ کیونکہ اس طرح ان کی بڑھوتری کا عمل
متاثر ہوتا ھے۔اور انکی ذھنی اور جسمانی نشونما میں فرق پڑنا شروع ھو جاتا ھے۔
بچوں کو اچھی اور صاف غذا دینی چاہیۓ اور انکی صحت کیمطابق ہی ان کو خوراک دینی چاھیۓ ۔بچے میٹھے کے شوقین ھوتے ہیں اور انکو چاکلیٹس ،ٹافیاں ،اور چینی کا بہت شوق ہوتا ھے۔لہٰذا انکو میٹھا ایک خاص مقدار میں ہی دینا چاہیۓ اس سے دانتوں کے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ھے اور پیٹ کے کیڑوں کا ایک اہم سبب بھی میٹھی چیزیں ہی ہوتی ہیں۔جس گھر میں بچے ہوں اس گھر میں صفائی کا اہم انتظام ہونا چاہیۓ اور گھر اور ارد گرد کا ماحول صاف ستھرا ہونا چاہیۓ۔
بچے کسی بھی قوم کا اہم سرمایہ ہوتے ہیں انکی صحت ہی ایک اچھے معاشرے کی بنیاد اور کامیابی کی ضمانت ہے۔خصوصا پاکستان میں جہا ں پر بچوں کی صحت کا کوئی خاص انتظام نہیں کیا جاتا اور اس معاملے میں لاپرواھی سے ھزاروں قیمتی جانیں ہم نقصان میں دے چکے ہیں۔
پاکستان میں بچوں کی اموات کی بڑی وجہ ان کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس نہ کروانا ھے ۔جس سے انکو خسرہ۔ ملیریا ،پولیو،جسے موزی امراض کا سامنا کرنا پڑ جاتا ھے ۔لھٰذا سارے والدین کی ذمہ داری ہیکہ وہ اپنے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور انکو وقت کے حساب سے حفاظتی ٹیکوں کا خاص خیال رکھیں۔۔تاکہ بچے اچھی نشونما پاکر بہترین تعلیم حاصل کر سکیں ۔اور ایک اچھے مستقبل کا سامان بن سکیں۔