عفو و در گزر
ہے عفو و در گزر اک مشکل سا کام
جو اہل دل ھی یہ کرتے ھیں سر انجام
اگر کوئی تمھارا دل دکھاۓ
ستاۓ اور نہ حق ھی ستاۓ
اگر کوئی پہنچاۓ تم کو نقصان
رہے کوئی تمھارے درپے جان
بھلا کیا تم اسے کچھ نہ کہو گے ؟ ؟
سلوک اس سے بھی اچھا کرو گے ؟ ؟
بہت مشکل ہے ایسا کر کے دکھانا
یہ شیوہ ہے مگر میرے نبی ( صل الله علیہ وسلم ) کا
انہوں نے تو دشمنوں کو دی دعائیں
عطا کی خوں کے پیاسوں کو قبائیں
ھمارے واسطے یہ بھی ہے کافی
عدو کو اپنے ھم دے دیں معافی
عزیزوں ، رکھنا تم بھی یہ سدا یاد
خدا رکھے تمھیں آباد و دلشاد
تہمت
بہتان لگانے کا تو انجام برا ہے
اسلام میں اس کی بڑی سنگین سزا ہے
بہتان کے معنی ھیں کہ الزام غلط ہے
اس وجہ سے بہتان کا یہ کام غلط ہے
بہتان کسی شخص کی عزت پہ ہے حملہ
شہرت پہ ہے دھبّہ ، تو شرافت پہ ہے حملہ
ھوتا نہیں مومن کو کسی طور گوارا
ایمان کا جس کام میں ھوتا ھو خسارہ
اسلام جو دیتا ہے خطا پوشی کی تعلیم
بہتان لگانے کو کرے کس طرح تسلیم
الله تعالیٰ بھی بہتان تراشوں سے خفا ہے
آقا ( صل الله علیہ وسلم ) بھی تو ان لوگوں سے ناراض رہا ہے
بھولے سے بھی تم اس کام کے نزدیک نہ جانا
شہرت پہ کبھی کسی کی دھبّہ نہ لگانا
اس کام سے ھو جاؤ گے بدنام
دنیا میں بھی ناکام ، عقبی میں بھی ناکام
بلاگ رائیٹر
نبیل حسن