آج کے دن دوسرے گروپ کے دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تھا ۔ جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی اور اب دوسرا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تھا ۔ بھارت کی ٹیم اپنی بیٹنگ کی وجہ سے مظبوط تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کالی آندھی کے نام سے ۔ جس میں کرس گیل اور ڈیرن سیمی جسے کھلاڑی موجود تھے ۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا سمتھ اور گیل ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپننگ بیٹسمن تھے ۔ دونوں نے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز سے کیا ۔ کرس گیل کا کیچ بھی ایشون نے گرایا اس وقت تک گیل نے کوئی رن سکور نہیں کیا تھا ۔ اسکے بعد گیل نے مزید محتاط انداز سے کھیلنا شروع کیا ۔ پہلے ٨ اوورز میں انکا سکور ٣٨ تھا اور انکا ١ کھلاڑی آوٹ تھا ۔ آوٹ ہونے والا کھلاڑی سمتھ تھا ۔ سمتھ نے ٢٩ بالز کھل کر صرف ١١ رنز سکور کئے ۔ اسکے بعد سیمیولز بیٹنگ کرنے کیلئے آئے اور انہوں نے بھی بہت محتاط انداز سے بیٹنگ شروع کی ۔ تھوڑی دیر بعد کرس گیل ٣٤ رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ اسکے بعد سیمیولز بھی ١٨ رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ اسطرح ویسٹ انڈیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ویسٹ نے بھارت کو جیت کیلئے ١٣٠ رنز کا ہدف دیا ۔
جب بھارت نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو انکی طرف سے دھون اور شرما بیٹنگ کیلئے آئے ۔ پہلے ہی اوور میں دھون بغیر کوئی رن بناۓ آوٹ ہو گئے ۔ اسکے بعد کوہلی بیٹنگ کیلئے آئے اور شروع ہی سے جارحانہ بیٹنگ کرنا شروع کر دی ۔ شرما اور کوہلی نے بہت عمدہ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کا سکور ١٠٧ تک پہنچایا ۔ یھاں پر کوہلی ففٹی سکور کرنے کے بعد آوٹ ہو گئے ۔ پھر یوراج بیٹنگ کیلئے آئے اور ١٥ رن بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے ۔ اسوقت بھارت کو جیت کیلئے ١ رن کی ضرورت تھی ۔ جسکو رائنا نے آتے ہی پہلی بال پر بنا دیا اسطرح بھارت یہ میچ ٧ وکٹوں سے جیت گیا ۔
دوسرے گروپ میں بھارت پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ۔