الفاظ کی اہمیت

Posted on at


 

برائے مہربانی ، معذرت اور شکریہ یہ وہ تین الفاظ ہیں جو اکثر ہم مین سے ہر ایک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں ہم سب کو تقریبا گھر والوں کی طرف بچپن مین ہی ان تینوں الفاظ کی اہمیت اور طاقت کا بتایا جاتا ہے لیکن اس وقت ہم ان الفاظ کی اہمیت کے بارے میں اتنی اہمیت نہیں دیتے لیکن جن ہم اپنی پروفیشنل لائف میں داخل ہوتے ہیں تو اس وقت ہم ان کا مناسب اور بر وقت استعمال کرسکتے ہیں مختلف باتیں جن میں انا اور ہمارا رویہ اپنی اہمیت اور پوزیشن کا احساس وغیرہ شامل ہیں ہماری راہ میں آکر نہایت آسان اور مثبت انداز کی حامل گفتگو سے محروم کر دیتے ہیں کیونکہ ہمارا رویہ ایسی جگہون پر نہ صرف کا م کو تیزی سے مکمل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ تمام افراد کے درمیان ایک مثبت اور دوستانہ ماحول کا احتمام پیداہوتا ہے جس سے سب خوش ہوتے ہیں

کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے دوران گفتگو ہم جو الٖفاظ ادا کرتے ہین وہ ہماری سوچ کی عکاسی کررہے ہوتے ہیں ہمارے منہ سے نکلنے والی بات لوگون کے جذبات کو ٹیس پہنچا سکتی ہے اسلیے گفتگوکے دوران الفاظ ادا کرتے وقت دوسروں کے جذبات اوراحساسات کا خیال رکھنا چاہیے اور جب ہم اپنی کسی بات کو عملی شکل دینے لگیں تو اس بات کا بھی جائزہ لین کہ ہمارا یہ عمل دوسروں کی دل آزاری کا باعث تو نہیں بن رہا

 

ہمیں اپنی ہر بات ، عمل اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہیے اگر ہم جلد بازی میں بغیر سوچے سمجھے کسی بات پر عمل کریں تو یہ کسی بڑے نقصان کا باعث ہو سکتا ہے اگر ہم اس جانب توجہ نہیں دین گے تو جلد بازی میں فیصلے کرنا ہماری عادت بن جائے گی اور عادت کسی بھی انسان کو دوسرے لوگون کی نظر میں نمایاں مقام ، اہمیت اور کردار کی مضبوطی کے حوالے سے خاص حیثیت حاصل کرنے یا نہ کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160