سبزی خوری پر مشتمل طرز زندگی

Posted on at


بہت سارے لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سبزیوں پر مشتمل خوراک وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے مگر ضروری نہیں ہے کہ یہ بات درست بھی ہو ۔ اس کے علاوہ بہت سارے افراد اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ سبزیاں کھا کر وہ صحت کے تقاضے پورے کر رہے ہیں یا پھر کم چکنائی پر مشتمل غذا کا انتخاب اور کیلوریز کنٹرول اہمیت کا حامل ہے لیکن بہت کم کو اس بات کا اندازہ ہو سکتا ہے کہ وہ سبزیوں کا استعمال کرنے کے باوجود بلند درجہ چکنائی اپنے جسم میں داخل کر رہے ہیں ۔

بعض کھانوں مثلا انڈے ، کریم ، مکھن اور دودھ سے تیار کردہ مصنوعات اضافی حرارے ہوتے ہیں مگر سبزیوں کے ذریعہ حاصل شدہ پروٹین جس کے زرائع پھلیاں اور بیج ہوتے ہیں ان میں بھی بلند درجہ چکنائی موجود ہوتی ہے۔ سبزیوں پر مشتمل خوراک میں پوشیدہ چکنائی کے باجود آپ سبزی خور لائف اسٹائل کے فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزن میں کمی کرسکتے ہیں ۔

  1. اگر آپ دودھ پینا چاہیں تو چکنائی سے پاک دودھ استعمال کریں اور اگر سویا ملک کی خواہش ہے تو کم چکنائی پر انحصار رہے تا کہ ضروری پروٹین ، وٹامنز اور معدنیات کا حصول غیر ضروری چکنائی اور حراروں کے بغیر بھی ممکن ہو سکے ۔
  2. کم چکنائی کی حامل پنیر کا استعمال بہتر ہے لیکن د ھیان رہے کہ ایک اونس مقدار میں پانچ گرام چکنائی ہی جسم میں داخل ہو سکے ۔
  3. مغز یا گری اور بیج پروٹین کی فراہمی کا موثر ذریعہ ہیں لیکن اس کی زیادتی بھی بہترنہیں ہے۔
  4. اسنیکن کے طور پر تازہ پھل اور یا کچی سبزیوں کا استعمال کریں لیکن زیادہ چکنائی اور شکر سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے ۔
  5. کھانو ں میں مہک کے لئے لیموں کا جوس یا فلیورڈ سرکہ آزماہیں بجائے اس کے کہ مایونیز ، مکھن ، یا مار جرین کا استعمال ہو ۔
  6. کسی بھی خوراک کی تیاری میں کھانوں کو فرائی کرنے سے باز رہیں بلکہ بیک ، گرل یا بھاپ میںپکانے کی کوشش کریں ۔
  7. صرف اسی وقت کھائیں جب آپ کو بھاک محسوس ہو رہی ہو خواہ کم کیلوریز پر مشتمل خوراک ہی کیو ں نہ ہو ۔
  8. کم چکنائی کی حامل سبزیوں کو بکاتے وقت نت نئی تراکیب آزمائیں اور تخلیقی قوت پر انحصار کریں ۔
  9. صحت میں اضافے اور کمر حجم میں کا خیال ہے تو اپنے مینیو کو چکنائی اور شکر سے حتی الامکان محفوظ رکھیں ۔ سبزیوں پر مشتمل خوراک بعض اقسام کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں مداد گار ثابت ہوتی ہے ، بلند فشار خون سے نجات ملتی ہے اور امراض قلب کا اندیشہ بھی نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔


About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160