وقت کیا ہے؟

Posted on at


وقت کیا ہے؟

ایک تیز رفتار گھوڑا ہے مگر مہاروالا نہیں۔

ایک حسین سفر ہے مگر پیچھے مڑ کر دیکھنے والا نہیں۔

ایک لطافت ہے مگر چھونے والا نہیں۔

ایک زخم ہے مگر دیکھائی دینے والا نہیں۔

ایک درد ہے مگر محسوس کرنے والا نہیں۔

ایک گاڑی ہے مگر انتظار کرنے والی نہیں۔

ایک درخت ہے مگر سایہ دار نہیں۔

ایک آرام ہے مگر سونے والا نہیں۔

ایک پیغام ہے مگر غفلت کرنے والوں کے لئے نہیں۔

ایک راز ہے مگر غلاموں کے لئے نہیں۔

ایک دواء ہے مگر نفاق کے مریضوں کے لئے نہیں۔

ایک دولت ہے مگر حاسدوں کے لئے نہیں۔

ایک آزمائش ہے مگر صبر کرنے والوں کے لئے نہیں۔

ایک لڑکھڑاہٹ ہے مگر ثابت قدم رہنے والوں کے لئے نہیں۔

بلکہ یہ تو!

ایک تحفہ ہے صرف اس کی قدر کرنے والوں کے لئے۔

ایک عنایت ہے صرف متقیوں کے لئے۔

ایک انقلاب ہے صرف آزادی کے شیدائیوں کے لئے۔

ایک کتاب ہے مگر صرف طالب علموں کے لئے۔

ایک علم ہے صرف علماء کے لئے۔

ایک موقع ہے صرف سنبھلنے والوں کے لئے۔

ایک ذریعہ ہے صرف جاودانی کے لئے۔

ایک سہارا ہے صرف زندہ رہنے والوں کے لئے۔

ایک نصیحت ہے صرف عمل کرنے والوں کے لئے۔

لہذا تمام مقطبہ فکر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں، وقت کی قدر کرو، غفلت کو دور کرو، وقت کے قدردان کامیابیوں کے زینہ بہ زینہ منزلیں طے کرتے ہیں اور اس سے غفلت بھرتے والے پستی و ناکامی کی طرف۔

 



160