وہ گاﺅں جہاں سے 17 دلہنیں

Posted on at


وہ گاﺅں جہاں سے 17 دلہنیں راتوں رات غائب ہوگئیں، وجہ بھی سامنے آگئی

گ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں بھی ایسے کئی گروہ سرگرم عمل رہتے ہیں جو لڑکیوں کی شادیاں کرواتے ہیں اور شادی کے بعد وہ لڑکیاں شوہر کے گھر زیورات ودیگر قیمتی اشیاءلے کر فرار ہو جاتی ہیں۔ یہاں تو کبھی کبھار اس طرح کا ایک آدھ واقعہ سننے میں آتا ہے لیکن چین سے ایک ایسی مضحکہ خیز خبر آئی ہے جسے سن کر آپ ہنسے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ وہاں کے ایک گاﺅں سے ایک ساتھ 17 دلہنیں فرار ہو گئی ہیں، جس سے پورے گاﺅں کی فضاءسوگ میں ڈوب گئی ہے۔ برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق چین کے دیگر بیشتر علاقوں کی طرح صوبے فوجیان (Fujian)کے گاﺅں نن آن(Nan'an)میں مردوں کی نسبت خواتین کی تعداد انتہائی کم ہے اور انہیں اپنے لیے دلہنیں میسر نہیں ہوتیں۔ لہٰذا وہاں یہ رجحان عام پایا جاتا ہے کہ وہ رقم کے عوض ویت نام کی خواتین سے عارضی طور پر شادیاں کرلیتے ہیں، بعض شادیاں مہینوں کے لیے اور بعض محض چند دن کے لیے کی جاتی ہیں اور ان خواتین کو رقم کی ادائیگی بھی شادی کی مدت کے تناسب سے کی جاتی ہے۔عارضی شادیاں اس لیے کی جاتی ہیں کہ ویت نامی خواتین مستقل طور پر چین میں رہنے پر رضامند نہیں ہوتیں۔

مزید جانئے: شادی کی تقریبات کو آسان بنانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ مسئلہ ہی حل ہوگیا
رپورٹ کے مطابق ان 17 مردوں میں سے ہر ایک نے بھی ویت نامی دلہن کے حصول کے لیے 60ہزار یوآن(تقریباً 9لاکھ 63ہزار روپے)ادا کیے تھے۔ لیکن شادی کے کچھ ہی روز بعد اگلے ہی روز 15دلہنیں غائب ہو گئیں۔گاﺅں کے لوگ ابھی ان کی تلاش میں لگے ہوئے تھے کہ اگلے روز باقی 2بھی بھاگ لیں۔اس گاﺅں میں سب سے پہلے آرون(Aaron) نامی 28سالہ نوجوان نے ویت نام کی ایک خاتون سے 6ماہ کے معاہدے پر شادی کی، اس کے بعد اس گاﺅں میں بھی رواج چل نکلا۔ یہ لوگ شادیاں کروانے والے افراد کے ذریعے یہ عارضی دلہنیں خریدتے ہیں۔آرون نے جس خاتون سے شادی کی تھی وہ بھی دو ماہ بعد فرار ہو گئی تھی۔ ایک روز اس نے کہا کہ مجھے پیاس لگی ہے، میں دکان سے پانی خریدنے جا رہی ہوں، اس کے بعد وہ کبھی واپس نہیں آئی۔متاثرہ مردوں کے اس نئے گروپ میں شامل ایک شخص پینگ(Peng) کا کہنا تھا کہ ”جس خاتون سے میری شادی ہوئی وہ پہلے سے حاملہ تھی، جب میں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ اس کے شوہر کا بچہ تھا اور وہ اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی ہے۔“ پینگ کا کہنا ہے کہ اب مجھے اپنے کیے پر پچھتاوا ہوتا ہے اور دل کرتا ہے کہ میں اپنے گھر کو ہی آگ لگا دوں۔



About the author

160