یہ تقریبا چودہ سو سال پہلے کی بات ہے جب اسپین پر مسلمانوں کی حکومت ہوا کرتی تھی. اور کہا جاتا ہے کہ یہ حکومت اتنی مضبوط تھی کہ اسے ختم کرنا نا ممکن سمجھا جاتا تھا. مغرب کے عیسائی دنیا کے تمام حصوں سے اسلام کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے خواہشمند تھے اور وہ اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو گئے. لیکن جب عیسائی طاقتوں نے اسپین سے اسلام کوختم کرنے اور فتح کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور انھیں منہ کی کھانی پڑی.
پھر کافروں نے اسپین میں اپنے جاسوس بھیجے کہ وہ پتا لگا سکیں کہ مسلمانوں کی طاقت کا راز کیا ہے؟ وہ کیا چیز ہے کہ یہ اتنے طاقتور ہیں تو ان کو کافی مطالعہ کے بعد یہ پتا چلا کہ وہ تقویٰ ہے. اسپین کے لوگ صرف نام کے مسلم ہی نہیں تھے بلکہ وہ اسلام کی مکمل پیروی کرتے تھے. وہ قرآن نہ صرف پڑھتے تھے بلکہ اس پر عمل بھی کرتے تھے.
جب عیسائیوں کو مسلمانوں کی طاقت کا راز پتا چلا تو انہوں نے اسے توڑنے کی حکمت عملی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا. انہوں نے اسپین میں بلا قیمت شراب اور سگریٹ بھیجنا شروع کر دیے. مغرب کی اس چال نے کام کرنا شروع کر دیا اور خاص طور پر مسلمان نسل کو کافی متاثر کیا. اس کا انتہائی بھیانک نتیجہ یہ نکلا کہ اسپین سے اسلام کا صفایا کیا دیا گیا اور مسلمانوں کی آٹھ سو سالہ دور حکومت کا خاتمہ کر کے پورے اسپین کو فتح کر لیا گیا. مسلمانوں کا آخری قلعہ پہلی اپریل کو گرا جو غرناطہ تھا.
جب اسپین کو عیسائیوں نے مکمل فتح کر لیا تو عیسائی حکمران اپنی اس فتح سے مکمل مطمئن نہیں تھے. وہ اس سے کچھ زیادہ کرنا چاہتے تھے تو انہوں نے مسلمانوں سے جھوٹ بولا کہ انہوں نے مسلمانوں کے لئے ایک خاص جگہ بنائی ہے جہاں سب مسلمانوں کو مکمل اسلامی زندگی گزارنے کی اجازت ہو گی. انہوں نے ایک بہت بڑا سمندری جہاز بنایا اور اس میں کافی بڑی تعداد میں مسلمانوں کو بٹھایا تا کہ وہ اس جگہ جا سکیں جیسے کہ عیسائی حکمران نے انھیں بتایا تھا.جب جہاز سمندر کے درمیان میں پہنچا تو جہاز میں دھماکے شروع ہو گئے اور جہاز کے حفاظتی گارڈز اور عملہ سیفٹی بوٹس سے فرار ہو گئے. سارے مسلمان اس ڈوبتے ہوے جہاز پر اکیلے رہ گئے جو کے اس چال میں پھنس گئے.
اس سال کہ بعد سے، ہر سال وہ اپریل کی پہلی تاریخ کو اپریل فولز ڈے مناتے ہیں کیوں کہ اس دن انہوں نے مسلمانوں کو بے وقوف بنایا تھا. انہوں نے نہ صرف مسلم آرمی جو کہ غرناطہ میں تھی کو بے وقوف بنایا بلکہ ساری امت مسلمہ اس سے متاثر ہوئی. ہم مسلمان بے وقوف بنا دیے گئے کافروں کی طرف سے. بس اس برائی سے بچیے اور دوسروں کو بھی روکیے کہ وہ یہ دن نہ منائیں.