کالج کی زندگی پہلے اور آخری دن
ایکطالب علم کی زندگی کے کچھ دن بڑے اہم ہوتے ہیں۔ سب سےاہم وہ دن جب ہم بچے ہوتے ہیں۔ اور زندگی میں پہلی بار جاتےہیں۔ وہ دن زندگی کا سب سے اہم دن ہوتا ہے۔ کیونکہ کوئی بھی انسان اپنی زندگی کی تعلیم کا آغاز وہیں سے کرتا ہے ۔ اور تب ڈر بھی بہت زیادہ لگتا ہے ۔ اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے یاد ہے میں اس دن کافی رویا تھا۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ عادت ہوجاتی ہے۔ سکول کی تعلیم پوری ہونے کے بعد پھر دوسرا سبق شروع ہوجاتا ہے ۔ زندگی کا سب سے حسین لمحات ہوتے ہیں۔ جنہیں ہم کالج کہتے ہیں۔ اگر میں اپنی بات کروں تو کالج کے پہلے دن میں کافی زیادہ ڈسٹرب تھا۔ کیونکہ نیا ماحول تھا ۔ نئی جگہ تھی اور دوست بھی نئے۔
کالج کے پہلا دن اور اس کا آخری دن میں کبھی بھی بھول نہیں سکتا۔ کیونکہ پہلے دن ہمارا کوئی دوست نہیں ہوتا اور آخری دن ہم ان دوستوں سے بچھڑتے ہیں۔ جن کے ہم زندگی کے کئی سال گزار چکے ہوتے ہیں۔ ساتھ بیٹھنا، پڑھنا، ہنسی مزاق سب ہی کرتےہیں۔ کبھی لڑائی جھگڑے کوئی ناراضگی بھی ہوجاتی ہے ۔ لیکن پھر ساتھ میں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ ویسے تو کالج کا سارا دور ہی بہت اہم اور بہت اچھا ہوتا ہے۔ لیکن یہ دو دن خاص طور پر بہت اہم ہوتے ہیں۔ اگر میں اپنے کالج کے دنوں کی بات کروں تو میں نے اپنی زندگی کے تین سال گزارے ہیں۔ بہت سے دوست بنائے ۔ جن کے ساتھ اپنی زندگی کے یہ اہم دن گزارے ۔ اکٹھے بیٹھے ، پڑھنا ، لکھنا اور کھیلنا۔ ایک دوسرے کے لئے اپنی جان تک دینے کو تیار ہوجاتے ۔ کیونکہ کالج کے دنوں میں انسان یہ کہ سکتا ہے ایک لڑکے کی عمر ہی اتنی ہوتی ہے کہ اس وقت خون گرم ہورہا ہوتا ہے ۔
لڑکپن کے دور سے جوانی کی منزل طے کررہا ہوتا ہے۔ بہت زیادہ گرم مزاج ہوتا ہے ۔ لیکن ان سب کے باوجود میں نے یہ بات سیکھی ہے کہ کوئی بھی انسان کسی کے ساتھ ہمیشہ کے لئے نہیں بنا ہوتا ۔ آخر انہیں بچھڑ کر ایک نہ ایک دن الگ ہونا پڑتا ہے۔ اور اپنے اپنے راستے پر چلنا ہوتا ہے۔ کبھی وہ دن بھی ہوتے ہیں۔ کہ ان دوستوں کے بنا ایک پل نہیں گزرتا تھا لیکن آج ان سے بات کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ کیونکہ ہر کوئی آگے کی زندگی سنوارنے کی کوشش میں لگ گیا ہے۔ سوچ بدل گئی مزاج بدل گئے۔ لیکن پھر بھی یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ انسان اپنی زندگی کے گزرے ہوئے لمحوں کو یاد کرکے ہمیشہ خوش رہتا ہے۔ اور ہمیشہ اچھے کی امید رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ میرے دوستوں کو ہمیشہ کامیاب کرے۔ آمین ! جہاں بھی رہیں آباد رہیں۔ آمین!