قرآن مجید
قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے۔ اللہ پاک کی ذات بہت رحیم اور کریم ہے اللہ پاک اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔ اللہ تعالی نے جب انسان کو پیدا کیا اور اس کی رہنمائی کے لئے انبیا کرام کو بھیجا۔ اور پھر ان رسولوں پر اپنی کتابیں نازل کیں تاکہ اس دنیا سے ان کے رخصت ہو جانے کے بعد لوگ اللہ پاک کی ان کتابوں سے ہدایت حاصل کرتے رہیں۔ قرآن مجید وہ مقدس کتاب ہے۔جو حضورؐ پر نازل ہوئی۔ یہ کتاب آُؐپؐ پر قریبا تیئس سال کے عرصہ میں نازل ہوئی۔ اس کتاب کو فرشتوں کے سردار حضرت جبرایئل علیہ سلام لائے۔ حضرت جبرایئل قرآن مجید کی تھوڑی تھوڑی آیات لایا کرتے تھے۔
قرآن مجید کی تعریف یہ ہے کہ قرآن مجید اللہ کی کتاب ہے۔ جو پوری دنیا کی سردار ہے۔ اور اس کتاب کو لانے والے حضرت جبرایئل علیہ سلام ہیں۔ جو کہ فرشتوں کے سردار ہیں۔ جس رسول پر یہ کتاب نازل کی گئی وہ بھی نبیوں کے سردار حضرت محمدؐ ہیں۔وہ امت مسلمان ہے۔ اور پھر یہ کتاب جس شہر میں اتاری گئی وہ شہر شہروں کے سردار مکہ اور مدینہ ہیں۔ اور یہ افضل کتاب جس مہینے میں اتری وہ مہینا سب مہینوں کا سردار رمضان ہے۔ اور جس رات کو قرآن مجید مکمل ہوا وہ رات راتوں کی سردار شب قدر ہے۔ اور یہ کتاب ہی ہماری وسعت ہے قرآن مجید بہت پاکیزہ کتاب ہے۔ اس قرآن مجید پر عقیدہ رکھنے والا جنت میں جائے گا۔
یہ کتاب مسلمانوں کے لئے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہے۔ یہ کتاب علم و حکمت کی کتاب ہے۔ اس کتاب میں ہمیں اس دنیا اور آخرت کا علم دیا گیا ہے۔ ہر ایک بات کا علم دیا گیا ہے۔ زندگی گزارنے کے سنہری اصول بتائے گئے ہیں۔ قرآن مجید ہمیں عدل و انصاف کا درس دیتا ہے۔ قرآن مجید میں آنے والے حالاتوں کا بتایا گیا ہے۔ اور گزرے ہوئے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ قرآن مجید کو پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔ قرآن مجید کو ہاتھ لگانے سے پہلے با وضو ہونا بہت ضروری ہے۔
سورت ملک میں بیان کیا گیا ہے کہ
اے بندے اگر کبھی رات کو تیری آنکھ کھلے اور تو پھر سو جائے تو تونے مجھ سے بے وفائی کی۔ اور اگر تیرے کھلی اور تونے وضو کیا اور میری عبادت کی تونے مانگا اور میں نے قبول نہ کیا تو میں تجھ سے بے وفائی کی۔ اور میں ایسا نہیں کرتا۔