خواتین کے کپڑوں کے بدلتے ڈیزائن .

Posted on at


خواتین نت نئے ڈیزائن کے کپڑے پہنتی ہیں . خواتین کے کپڑوں کے ڈیزائن روز بروز بدلتے رہتے ہیں .کبھی تو لڑکیاں چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنتی ہیں اور کبھی لمبی قمیض کا فیشن آ جاتا ہے . کپڑوں کے ڈیزائن اچھا ہو یا نہ ہو بس لڑکیاں کہتی ہیں کہ یہ آج کل کے فیشن کے مطابق ہے آج کل مختلف ڈیزائن کے خوبصورت فراک بازار میں نظر آتے ہیں جو خواتین خریدنا پسند کرتی ہیں .فراک میں بہت ہی پیارے ڈیزائن کے فراک چوری دار پاجامہ کے ساتھ ملتے ہیں

. فراک پر خوبصورت موتیوں اور نگ کا کام کیا ہوتا ہے فراک مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں .فراک زیادہتر شادی بیاہ کے موقع پر پہنے جاتے ہیں .اس کے علاوہ اور بھی مختلف تقریبات میں لڑکیاں فراک پہننا پسند کرتی ہیں

.

کبھی تو لڑکیاں چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنتی ہیں اور کبھی لمبی قمیض کا فیشن آ جاتا ہے

کچھ عرصہ پہلے چھوٹی قمیض یعنی شارٹ قمیض کا فیشن تھا لڑکیاں شارٹ اور گول قمیض پہنتی تھیں مگر اب اس کا فیشن نہی

.

لڑکیوں کے کپڑوں کے ڈیزائن میں آج کل لمبی قمیض یعنی کہ لانگ شرٹ اور ٹراؤزر زیادہ عام ہے .ہر لڑکی ٹراؤزر اور لانگ شرٹ پہنے ہی نظر آتی ہے .لانگ شرٹ کا دامن بہت خوبصورت ڈیزائن کا ہوتا ہے . دامن پر بہت خوبصورت کڑاہی کی جاتی ہے جو لانگ شرٹ کو چار چاند لگاتی ہے

 

آج کل نوکیلے دامن والی قمیض کا بھی فیشن ہے جو کہ خواتین پسند کرتی ہیں

آج کل مختلف ڈیزائن کے گلوں والی قمیض نظر آ تی ہیں . قمیض کے گلوں کے ڈیزائن بھی بدلتے رہتے ہیں

آج کل ایک قمیض کا ایک نیا ڈیزائن بازار میں نظر آتا ہے قمیض کا فرنٹ سادہ اور پچھلا حصہ یعنی بیک سائیڈ پھلدار ہوتی ہے یہ بھی بہت خوبصورت ڈیزائن ہے .جو کہ لڑکیاں شوق سے پہنتی ہیں

پہناوا کوئی بھی ہو ایسا پہناوا ہو جو انسان کی شخصیت کو نکھارے

 

 

 



About the author

160