جنگ آزادی 1857ء اور جنگ آزادی کے بعد کے حالات واقعات

Posted on at


انگریزوں نے ہندوستان پر اقتدار قائم کرنے کے بعد یہاں ایسی پالیسیاں اختیار کیں جن سے یہاں کے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔خاص طور پر ان کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے لوگ معاشی بدحا لی کا شکار ہو گئے۔انگریزوں نے ہندوستان  کے  لوگوں کے مزہبی عقائد اورثقافتی روایات میں بھی مداخلت شروع کر دی تھی۔عیسائی  مبلغ ہندوستان میں کھلے عام عیسائیت کی تبلیغ کر رہے تھے۔ ان پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے لوگ انگریزوں سے سخت نفرت کرنے لگے۔

1857ء میں مسلمانوں اور ہندوستان نے مل کر انگریزوں کے خلاف  جنگ شروع کی۔جسے انگریز مئورخ غدر اور برصضیر کے تاریخ دان آزادی  کی جنگ کرار  دیتے ہے۔ اگرچہ  آزادی کے متوالے بری بہادری سے لڑے مگر اندرونی سازشوں، باہمی نا اتفاقی اور جنگ کے چند علاقوں تک  محدود رہنے کی وجہ سے  جنگ ناقامی سے دو چار ہوئی  اور انگریزوں نے دوبارہ ہندوستان  پر اپنا اقتدار مضبوط کر لیا۔

 جنگ آزادی    کی ناقامی کے بعد  اس کی تمام تر  زمہ داری  مسلمانوں کے کندھوں پر ڈال دی گئی اور انگریزوں نے مسلمانوں کو سخت ترین سزائیں  دے کر ان کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا۔اس جنگ میں اگرچہ  ہندو اور مسلمان برابر کے حصہ دار تھے۔مگر انگریز سمجھتے تھے کہ بغاوت کی اصل زمہ زاری مسلمان تھے۔کیونکہ انھوں نے  مسلمانوں سے اقتدار چھینا تھا۔اور  ان کو شک تھا کہ  جنگ آزادی کے زریعے  مسلمان اپنا اقتدار بحال کرانہ چا ہتے تھے۔جنگ آزادی کے بعد کے دور میں  مسلمانوں کو انگریزوں کی بدترین مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔زندگی کے ہر شعبے میں مسلمانوں کو ہر میدان میں جان بوجھ کر پس ماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی۔ انتہا  پسند ہندو لوگوں نے اس موقع کا بھرپور   فائدہ اٹھایا اور انگریزوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں سےہندوستان  پر کئی سو سال تک  حکومت کرنے کا  بدلہ لینے کی کوشش کی۔مگر  کسی حد تک مسلمان خود بھی اپنی اس حالت کے زمہ زار تھےمسلمانوں نے انگریزوں سے نفرت کی بنا پر  انگریزی زبان اور جدید مغربی طرز تعلیم  کو  قبول کرنے سے انکار کر دی۔جس کے   بغیر نہ  تو سرکاری ملازمت حاصل کی جا سکتی تھی اور نہ ہی  زندگی کے دوسرے شعبو ں میں ترقی حاصل کی جاسکتی تھی۔دوسری طرف ہندوستان کے لوگوں نے  سیاسی حقیقتوں کے  ساتھ سمجھوتہ کر لیا ۔انھوں نے نہ  صرف انگریزی زبان سیکھی اور جدید مغربی علوم  بھی حاصل کیے۔اور انگریزوں کے ساتھ تعاون کر کے ان کو  اپنی وفاداری کا بھی  یقین دلانے میں بھی قامیاب ہو گئے۔جبکہ جنگ آزادی کے جلد ہی بعد مسلمانو ں کی آبادی کم از کم پانچ کروڈ تھی مگر  اتنی بڑی آبادی  کے وہ ایک محکوم اقلیت بن چکے تھے



About the author

naheem-khan

I am a student

Subscribe 0
160