خالص دودھ کا ملنا بہت مشکل ہے

Posted on at


دودھ کو اللہ کا نور کہا جاتا ہے لیکن آج کل اس دور میں خالص دودھ ملنا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے کیوں کہ آج کل ہر جگہ دودھ میں ملاوٹ کے اڈے بن گئے ہیں اور اس میں پانی شامل تو کیا جاتا ہے وو بھی صاف نہیں بلکہ گندا پانی شامل کیا جاتا ہے اور اس دودھ کو پینے سے انسان کی صحت اور بگڑتی ہے

دودھ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور جسمانی صحت کے لئے بھی اور دماغ کے لئے بھی بہت مفید ہے لیکن آج کل دودھ بیچنے والے یہ نہیں جانتے کہ اس کی اس ملاوٹ سے لوگوں کی صحت کتنی خراب ہو سکتی ہے اور اگر ان سے پوچھا جائے کہ یہ دودھ کیوں پتلا ہے تو کہ دیتے ہیں کہ بھینسوں نے پانی زیادہ پی ہے

حالانکہ ایسا بلکل بھی نہیں ہو سکتا خالص دودھ آج کل صرف اگر مل سکتا ہے تو وو بھی ووہی دودھ خالص ہوگا کہ اگر جو دودھ بیچنے والے ہیں ان کے پاس کھڑے ہو کر اگر وو آپ کے سامنے بھینسوں کا دودھ نکلے تو ووہی دودھ خالص ہوگا ورنہ اس دور میں اگر کوئی کہے کہ دودھ ہوتا ہے تو وو جھوٹھ بول رہا ہے

اور ایک اور بات بھی آپ لوگوں نے نوٹ کی ہوگی کہ کئی دفعہ تو دودھ میں سے عجیب سی بدبو بھی آتی ہے ایسا لگتا ہو جیسے بکری کا یا گائے کا دودھ ہو اور اگر آپ اس دودھ بیچنے والے کو شکایت کر دیں تو اس کا آگے سے کیا جواب ہوگا کہ اس بات بھینسوں کو ادرک پیاز ،اور لہسن دیا ہے اس وجہ سے بو آ رہی ہوگی

اور تو اور آج کل دودھ کو گاڑہ کرنے کے لئے اس میں مختلف قسم کے کیمیکل کا بھی استمعال کیا جاتا ہے اور پاؤڈر بھی شامل کیا جاتا ہے اور دیکھنے والے کو یہ لگتا ہے کہ یہ دودھ خالص ہے اس لئے جب بھی آپ دودھ لیں کہیں بارے سے تو اسے کہیں کہ ہمارے سامنے بھینسوں کا دودھ نکالو اور ووہی دودھ خالص ہوگا

اس کے علاوہ دودھ کو گاڑہ کرنے کے لئے اس میں ایک کیمیکل ہے جسے الاروٹ کہا جاتا ہے جو کہ آپ کے مثانے میں زخم بھی کر سکتا ہے اور پیٹ میں درد بھی ہو سکتا ہے یہ ایسی چیز ہے جو کہ ایک چمچ بھی آپ اگر پانی میں ڈال دیں تو پانی گاڑہ ہو جائیگا اور یہ آپ جب ملاوٹ والا دودھ پیتے ہیں تو آپ کے پیٹ میں بھی جا کر نہ جانے کیا کیا خرابیاں پیدا کریگا

دودھ اللہ کا نور ہے اور اس میں ملاوٹ کرنے والے جہنمی ہیں کیوں کہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد نے فرمایا کہ جس نے ملاوٹ کی وو ہم میں سے نہیں اللہ ہدایت دے سب کو

کل میں اسی سلسلے میں نیا آرٹیکل لکھونگا اور آپ کو بتاونگا کہ دودھ کے فائدے کیا کیا ہیں اور اس سے کیا کیا چیزیں بنتی ہیں 

 

 

 

 

 

 

 

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160