ڈھاکا / لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 19 اپریل سے 12 مئی تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آغاز ون ڈے میچز سے ہوگا جو شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے،اس کے بعد ٹیسٹ سیریز ہوگی، پہلا ٹیسٹ کسی دوسرے شہر میں منعقد ہونے کے بعد دوسرا پانچ روزہ میچ اور واحد ٹوئنٹی 20 بھی شیر بنگلہ اسیڈیم میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر سیکیورٹی کرنل (ر) اعظم سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلیے لاہورسے ڈھاکا روانہ ہوگئے، وہ مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد2،3روز میں وطن واپس آ کر رپورٹ پی سی بی حکام کو پیش کریںگے، اس کی روشنی میں گرین شرٹس کی سیریزکوحتمی شکل دی جائیگی۔