حکیم محمد سعید ہمارے وطن عزیز پاکستان کے ایک ہمدرد اور ایک نہایت عظیم شخص تھے۔ حکیم محمد سعید ایک بہترین ادیب اور ماہر حکیم اور ملک کے ایک سماجی کارکن تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں محنت اور لگن میں گزار دی۔ محنت اور لگن کی وجہ سے اس دنیا میں ایک سچی مثال بن گئے۔ حکیم محمد سعید کی پیدائش ۹ جنوری ۱۹۲۰ کوہوئی۔ اور حکیم محمد سعید دہلی میں پیدا ہوئے۔ اور آپ کے وال ماجد کا نام عبدالحمید ہے۔ آپ کا خاندان دہلی میں حکیموں کے خاندان کے نام سے مشہور تھا۔ آپ کی پیدائش کے دو سال بعد آپ کے والد کا انتقال ہو گیا۔ والد کے انتقال کے بعد آپ کی پرورش آپ کے بڑے بھائی جن کا نام عبدالمجید تھا۔
حکیم محمد سعید صاحب بچپن سے ہی محنت کرتے تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم دہلی سے حاصل کی اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد طیبہ کالج دہلی میں داخلہ لیا۔ اور پھر آپ نے وہاں سے بڑے بڑے اساتذہ سے حکمت کی تعلیم حاصل کی۔ اور پھر اس کے بعد آپ۱۹۴۷ میں ہجرت کرکے پاکستان تشریف لے آئے۔ پاکستان تشریف لانے کے بعد آپ نے کراچی میں قیام کیا۔ اور کراچی میں کرائے پر کمرہ لے کر ہمدرد دواخانہ بنایا۔
حکیم محمد سعید کی دن رات کی خوب محنت اور کوششوں کی وجہ سے اس دواخانہ میں بہت ترقی ہوئی۔ اور آج کے دور میں اس کی بے شمار شاخیں پورے ملک میں کام کر رہی ہیں۔ اور ترقی کر رہی ہیں۔ حکیم محمد سعید کو بچوں سے بہت پیار تھا۔ ۱۹۵۳ میں آپ نے بچوں کےلئے ایک رسالہ ہمدرد نونہال جاری کیا۔ اور یہ رسالہ ہر ماہ مسلسل شائع ہوتا تھا۔ حکیم محمد سعید پاکستان کے وزیر اور صوبہ سندھ کے گورنر بھی رہے۔ آپ ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۴کو روزے کی حالت میں شہید کر دیا گیا۔