شہری زندگی میں سہولتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں اور تمام ہوتی ہیں شھری لوگ تعلیم یا فتہ ہوتے ہیں اور انہیں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے ذیادہ موقع میسر آتے ہیں شہری لوگ کی زندگی بہت مصروف گزرتی ہے صبح ہوتے ہی لرؕکے لرؕکیاں سکول کالج اور یونیورسٹی جاتے نظر آتے دفتروں میں جانے والے حضرات صبح جلدی اٹھ کر تیار ہوتے ہیں تا کہ وقت پر دفتر یا فیکٹری یا کار خانے جا سکیں دوسرا یہ کہ شہروں میں ضرورت کی ہر چیز مل جاتی ہے۔
بلکہ دیہات کے لوگوں کو اپنی ضرورت ذندگی کی چیزوں کے لیے آنا پڑتا ہے اگر کوئی بیمار پڑ جائے تو شہروں میں ایک سے بڑھ کر ایک ہسپتال موجود ہوتے ہیں اچھے سے اچھا ڈاکٹر با آسانی مل جاتا ہے اور علاج کی سہولتیں تمام ہوتی ہیں شہروں میں پولیو کے قطرے گورنمنٹ کی طرف سے باقاعدگی سے چھوٹے بچوں کو پلائے جاتے ہین اور اس کام کے لیے ہر شھر میں بڑی ہیلتھ ورکز کی ڈیوٹیاں لگائی جا تیں ہیں شہر میں روز گار اور ملازمت کے مواقع ذیادہ میسر آتے ہیں شہروں میں کار خانے فیکٹریاں اور کارخانے اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ وغیرہ عام ہوتے ہیں۔
جس سے شہروں کے لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ روزگار ملتا ہے اس طرح ملک ترقی کرتا ہے شہروں میں تفریح سہولتیں بھی بہت ہوتی ہے جن میں سینما تھیٹر،پارک اور باغات وغیرہ لوگ جب کام سے اکتا جاتے ہیں تو تفریح مقامات کا رخ کرتے ہیں شہری زندگی ایک مشینی زندگی ہوتی ہے نفسا نفسی کا عالم ہوتا ہے یہاں ہمدردی اور ایک دوسرے کا احساس کم ہی ہوتا ہے صرف شادی بیاہ یا کسی کی موت پر ہی اکھٹھے بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور شہروں میں پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں کا بہتر نظام ہوتا ہے۔