میرے تعلیمی ادارے

Posted on at


تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے تعلیم انسان کو خودی کا درس دیتی ہے اور اس کی کوئی حدود نہیں ہے۔لہذا علم حاصل کرنے کیلئے تعلیمی ادارے کا ہونا لازم ہے ان اداروں کے بغیر کوئی بی انسان اپنا تعلیمی مقصد پورا نہیں کرسکتا۔اگر تعلیمی ادارے اچھے ہوں گے تو تعلیم کے اوپر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔


ماں کی گود میری پہلی درس گاہ ہے جہان میں نے بنیادی درس حاصل کیا اوراپنی تعلیم کا آغاز کیا ماں نے مجھے تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ میری جسمانی پرورش بھی کی اور آہستہ آہستہ میں دنیا کے ان اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لائق ہوا جہاں ہزاروں ماؤں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔


میری ثانوی تعلیم کا مرکز مختلف تعلیمی ادارے ہیں۔جن سے میں نے دنیاوی اور دینی تعلیم حاصل کی۔ان درسگاہوں نے میری تعلیم میں اہم کردار ادا کیے جن میں پرائمری ،سیکنڈری سکول اور کالج شامل ہیں۔ جن سے میں نے تعلیم کی دولت سے مستفید ہوا۔ یہ ادارے ہمیشہ معاشرے کی فلاح وبہبود اورملکی ترقی کا اہم جز ہوتے ہیں میں نے اپنی تعلیم کی آخری ڈگری ایک مشہور کالج سے حاصل کی۔اس کے بعد عملی زندگی کا آغاز کیا۔یہ تعلیمی ادارے نئی نسل کیلئے ایک اہم حیثیت کے حامل ہوتے ہیں۔


حکومت کو چاہیے کہ وہ ان اداروں کی تعمیروترقی کی طرف رجحان دے تاکہ ملک کی نوجوان نسل اچھی تعلیم حاصل کر سکے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان اداروں کو قائم ودائم رکھے۔   آمین



About the author

160