بجلی کے ساتھ جڑے ہمارے ہزاروں مسائل
موسم سرما کے ختم ہوتے ہی اب شروع ہو رہا ہے موسم گرما۔ گرمی کا موسم ویسے تو اپنے ساتھ ہزاروں قسم کی بہاریں لے کر آتا ہے۔ لیکن وہیں ہمارے پیارے ملک پاکستان میں بسنے والے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر گرمی کا موسم ہمارے بچوں ، بزرگوں اور مریضوں کے لئے خاص طور پر ڈھیر ساری مشکلات لے کر آتا ہے۔ کیونکہ ہمارے ملک میں بجلی کی ویسے ہی بہت کمی ہے ۔ لیکن گرمیوں میں یہی کمی بہت بڑھ جاتی ہے ۔ اور یہ ایک وبال جان بن جاتی ہے۔
کیونکہ گرمیوں کےدن ویسے بھی بڑے ہوتے ہیں اور راتیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اگر اس میں بھی کسی انسان کی نیند پوری نہ ہو بوجہ گرمی۔ بجلی کے نہ ہونے سے مچھروں کے تنگ کرنے سے نیند کا خراب ہونا پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ انسان اپنا کوئی بھی کام ٹھیک طرح سے نہیں کر پاتا۔ وہ پریشانی کا شکار رہتا ہے۔ اور چڑچڑا پن پیدا ہو جاتا ہے۔
بے روزگاری کے مسائل بھی کہیں کم نہیں ہے۔ اس بجلی کی کمی کی وجہ سے اور پھر روز بروز بڑھتی ہوئی ہمارے ملک کی مہنگائی ہماری پریشانیوں میں چار چاند لگا دیتی ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی تحقیقات کے مطابق بجلی کے نہ ہونے سے جہاں جو مسائل ہیں۔ وہیں پر انسان کی فطرت میں بھی بہت زیادہ تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ خاص طور پر ہمارے بزرگوں اور کام کرنے والے حضرات تحقیق کے مطابق انسانی فطرت میں بہت زیادہ چڑچڑا پن اور بلڈ پریشر جیسی بیماریاں رونما ہو رہی ہیں۔ اور دن بدن بڑھ رہی ہیں۔
اس کی ایک بڑی وجہ انسانی سکون کا پورا نہ ہونا ہے۔ دن بھر کا تھکا ہارا انسان جب رات کو سکون کے لئے لیٹتا ہے تو اگر اسے رات کا سکون اور چین حاصل نہ ہو تو پھر اگلے دن کا کام وہ کسی بھی صورت پورا نہیں کر پاتا۔ اور یہی وجہ بنتی ہے اس کی پریشانیوں میں اضافے کی۔ اور ہر پریشانی کسی نہ کسی بیماری کی ابتدا کا ذریعہ بنتی ہے۔
اس لئے میری حکومت سے اپیل ہے۔ کہ اس بجلی کی وجہ سے کئی سارے مریضوں کے جو آپریشن ہونا ہوتے ہیں وہ بھی تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اور گرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل بجلی کا ہونا ہی ہے۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرے۔ اور عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔