آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ

Posted on at


                                                        پرکشش بننے اور دوسروں کی توجہ کا مرکز بننے کے لئے آنکھوں کا روشن اور چمکدار ھونا بہت ضروری ھے۔ سوجی ھوئی سرخ انکھیں قدرتی چمک کو ختم کر کے آپکو تھکن زدہ اور بیمارظا ہر کرتی ہیں۔



آنکھوں کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کے لئے چند بیوٹی ٹپس درج ذیل ہیں۔ جن پرعمل کر کے آپ اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔


1۔ سوجی ھوئی متورم آ نکھوں کا قدرتی علاج کھیرا اور آلو ہیں۔ کھیرے اورآلو کے قتلے کاٹ کرآنکھوں پررکھنے سے آنکھوں کی سوزش اور ورم زائل ھوجاتا ھے۔



2۔ سٹیل کا ایک چمچ لیں اوراسے کچھ دیرکے لئے فریج میں رکھ دیں۔ جب یہ اچھی طرح ٹھنڈا ھو جائےتواسکا گولائی والا حصہ آنکھوں پررکھ دیں۔


3۔دھوپ اور روشنی سے آنکھوں کو بچائیں کیونکہ آنکھوں کوٹھنڈک ملنے سے ہی آنکھیں روشن اور چمکدار رہتی ھیں۔


4۔ایک چھوٹا تازہ کچا آلو لیں پھر اسکے قتلے بنا کراسکو بلینڈر میں پیس کراسکا بھرتا بنا لیں۔ کپڑے میں ڈال کراسکا پانی اچھی طرح نتھار لیں اور گودا محفوظ کر لیں۔پھر ایک کپ تلسی کی چائے بنائیں اور اس میں آلوکا بھرتہ شامل کر کےاس آمیزے کو فریزر میں رکھ کربرف کی طرح جما لیں۔ جب آنکھیں سرخ یا ورم زدہ محسوس ھوں یا پھر آنکھوں میں جلن ھو تو اس آمیزے میں سے برف کا ایک ٹکڑا نکال کرچند منٹ تک مسلسل اسکوآنکھوں پر پھیرتے جائیں یہاں تک کہ آنکھوں کی پتلیاں اچھی طرح بھیگ جائیں۔پھررگڑے بغیر آنکھوں کو خشک کر لیں۔



5۔ٹھنڈے پانی یا پھر عرق گلاب سے آنکھوں کو دھوئیں۔دن میں چارسے پانچ مرتبہ یہ عمل کریں۔اس سے بھی آنکھیں صاف شفاف،روشن اور چمکدار رہیں گی۔


6۔آنکھوں کی حفاظت کے لئے وٹامن ای کو زیادہ سے زیادہ غذا میں شامل رکھیں۔اس سے بھی آنکھوں کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ ھوتا ھے۔


یہ چند ٹپس ھیں جن پر عمل پیرا ھو کرآپ بھی اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ھیں۔



 


 


 


 


 


 


 



About the author

160