موبائل فون

Posted on at


 

موبائل فون سائنس کی ایجاد ہے

آج کل تو موبائل فون ہر ایک کے ہاتھ میں نظر آتا ہے چاہے وہ امیر ہو یا غریب نظر آ رہا ہو مگر اس کے ہاتھ میں موبائل آپ کو ضرور نظر آئے گا

مختلف کمپنیوں کے مختلف ڈیزائن کے بہت اعلی قسم کے موبائل ملتے ہیں

مبائل فون کا فائدہ یہ ہیکہ آپ جہاں کہیں بھی ہوں ملک کے جس حصے میں بھی یا ملک سے باہر ہوں آپ رابطہ کر سکتے ہیں کال کے ذریعے یا میسج کے ذریعے بھی . موبائل فون کے استعال کا کوئی مقررہ وقت نہی بلکہ چوبیس گھنٹے آپ جب بات کرنا چاہیں بات کر سکتے ہیں .موبائل فون نہ ہی بھاری ہوتا ہے اور نہ ہی اتنا لمبا اور بڑا کے پاس رکھنے میں مشکل ہو .بلکہ لوگ اسے ہمیشہ اپنے پاس رکھتے ہیں بیگ میں ،جیب میں ، ہاتھ میں

آجکل تو نیٹ کی وجہ سے موبائل فون میں آواز کے ساتھ ساتھ انسان کی تصویر بھی دکھائی دیتی ہے.جس کے وجہ سے انسان کو اپنوں کی دوری کا پتا ہی نہی چلتا .انسان کو لگتا ہے کہ اس کے اپنے اس کے پاس ہی ہیں

موبائل فون کی گیمز کی وجہ سے بچے بہل جاتے ہیں بڑے بھی جب فارغ ہوں اور بور ہو رہے ہوں تو موبائل گیم کھیلنا شروع کر دیتے ہیں

آجکل تو تصویر اور فلم بنانا بہت ہی آسان ہیں آپ جہاں کہیں بھی جائیں یا سیرو تفریح کے لیے تو موبائل میں ہی تصویر بنا سکتے ہیں

آجکل موبائل فون کے پیکجز کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں سے دیر تک بات کرتے ہیں لیکن موبائل فون کی کمپنیوں کے پیکجز کی وجہ سے طالب علموں کی پڑھائی پر برا اثر پڑتا ہے طالب علم اپنے دوستوں سے گھنٹوں باتوں میں مصروف رہتے ہیں جس سے پڑھائی میں خلل پڑتا ہے

لیکن نقصانات کے باوجود بھی موبائل فون جدید دور کی بہت اہم ضرورت ہے اگر غلطی سے بھی موبائل فون کا استعمال بند کرنے کا حکم دے دیا جائے تو لوگوں کی تو سانسیں رک جائیں .

 



About the author

160