بسم اللہ ار رحمن ار رحیم
آج جو بلاگ لکھنے جارہا ہوں .اس کا عنوان "سی - ار فارمولا " ہے . اس کو سمجھنے کے لیے ہمیں تاریخ میں جانا پڑ ے گا .سی - ار فارمولا فارمولا کی تاریخ کچھ یوں ہے دوسری جنگ عظیم (١٩٣٩ تا ١٩٤٥) میں انڈین نیشنل کا نگریس نے ہندوستان میں سے انگریزوں کو ہندوستان سے نکلنے اور خود اقتدار پر قا بض کرنے کی بے انتہا کوشش کی اور اس میں انڈین نیشنل کا نگریس نے مسلم لیگ کو اعتما د میں نہ لیا اور دوسری طرف انگریز بھی انڈین نیشنل کا نگریس کے ہتھکنڈوں کو جان گے تھے اور قائد عظیم کی قیادت میں مسلم لیگ بھی منظم ہورہی تھی . قائد عظیم نے ا نگریزوں کو صاف صاف الفاظ میں کہا کہ ہندوستان کے آٹھ کڑور مسلمانوں کے جذبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے . اس وقت دونوں جماعتوں (کا نگریس اور مسلم لیگ ) کے راستے ا لگ الگ تھے
:سی - ار فارمولا کا مدارس اسمبلی میں پیش ہونا
تو ا سی اثنا میں مدراس کے ایک کانگریسی رہنما چکروتی راج گوپال اچاریہ المعروف (راج جی) نے دونوں جماعتوں (کا نگریس اور مسلم لیگ ) کو قریب لا نے کی بھرپور کوشش کی . کیونکہ وہ جانتا تھا کے کانگراس اس وقت تک انگرزوں سے کوئی بات نہیں منواسکتی جب تک اس کی مسلم لیگ حما یت نہ کریں .کانگریسی رہنما چکروتی راج گوپال اچاریہ المعروف (راج جی) نے مدارس کی اسمبلی ایک قرار داد پیش کی جس میں کانگریسی رہنما چکروتی راج گوپال اچاریہ المعروف (راج جی) نے کانگرایس سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے مطالبے کو کریں اور مرکزی حکومت کے بارے میں کانگریس سے گفت گو کرے
: سی - ار فارمولا کے اہم نکا ت
- مسلم لیگ ہندوستان کے مطالبے آزادی کی تو ثق کریں اور عبوری دور میں ایک عا رضی حکومت کے قیام کے سلسلے میں کانگریس کے ساتھ تعا ون کریں گی
- جنگ کے بعد ایک کمیشن ہندوستان کے شمال مشرق اور شمال مغرب میں مسلم اکثریت والے ا ضلا ع کا تعین کرے گا اور استصواب را ے کے ذریعے ہندوستان سے کا فیصلہ کریں .اگر اکثریت علیحدگی کا فیصلہ کیا تو اس کا فیصلہ بلا تعصب نا فذ کیا جا ئے گا
- عیلحدگی کی صورت میں دفا ع ، تجارت ،مواصلات اور دیگر امور کے بارے میں ایک با ہمی معا ہدہ طے پايے گا
: سی - اڑ فارمولا پر کانگریس اور مسلم لیگ کے رہنما کا رد عمل
.کانگریسی رہنما چکروتی راج گوپال اچاریہ المعروف (راج جی) کے فارمولے پر کانگریس کا شدید رد عمل آیا اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے اکثر یت کی را ے سے اس کو مسترد کر دیا اور .کانگریسی رہنما چکروتی راج گوپال اچاریہ المعروف (راج جی) پر ذاتی حملے بھی کیے گے تو اس رویے پر .کانگریسی رہنما چکروتی راج گوپال اچاریہ المعروف (راج جی) نے شدید احتجاج کیا اور کا نگریس اور مدراس اسمبلی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا . دوسری طرف قائد عظیم نی اس فارمولے کی کئی خا میوں کی طرف نشاندہی کی اور دریا فت کیا کہ اگر .کانگریسی رہنما چکروتی راج گوپال اچاریہ المعروف (راج جی) "پاکستان " کو تسلیم کرنے پر تیا ر ہے تو وہ قرار داد لاہور کو کیوں نے تسلیم کرتا ؟
سی اڑ فارمولا اپنی تمام خا میوں کے باوجود تاریخ میں بہت اہمیت کی حامل ہے کیوںکہ بر صغیر کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی کانگریسی لیڈر نے تقسیم ہند کی بات کی
:لکھا ری
محمّد قا سم فلم انکس
پاکستان زندہ باد
فلم انکس پائندا باد