گھر کی صفائی

Posted on at


زندگی میں گھر کی بہت اہمیت ہے . بے شک انسان کا زیادہ وقت گھر میں نہ گزرے لیکن زندگی میں انسان کا اپنا گھر نہی تو کچھ نہی اور اس لیے گھر کی صفائی کی بھی بہت اہمیت ہے کیونکہ صاف ستھرے گھر میں رہنا انسان کو خود بھی اچھا لگتا ہے اور باہر سے آنے والے کو بھی صاف ستھرے گھر میں بیٹھنا اچھا لگتا ہے .اگر گھر گندہ ہو تو باہر سے آنے والے مہمان کیا کہیں گے کہ اس گھر میں کیسے لوگ بستے ہیں جو گھر کی صفائی کا بھی خیال نہی رکھتے اور اس بات کی ذمہ دار عورت ہوتی ہے .کیونکہ گھر کی صفائی اور اس کو سنبھالنا عورت کی ذمہ داری ہی ہوتی ہے

عورت کو زیادہ توجہ گھر کی صفائی پر دینی چائیے .عورت کو چائیے کہ وہ ہر روز گھر کی صفائی کرے اور گھر کے تمام حصوں کی یہ نہی کہ جو مہمانوں کے بیٹھنےکی جگہ ہو اس کو صاف ستھرا رکھے اور باقی گھر گندہ ہو بلکہ تمام کمرے ، باورچی خانہ ، غسل خانہ غرض سارا گھر صاف ستھرا ہونا چائیے

ماحول کی آلودگی کی وجہ سے بھی گھر میں گرو غبار ہوتا ہے اس لیےگھر کی صفائی کرتے وقت تمام فرنیچر کو صاف کرنا چائیے تاکہ گھر کا تمام فرنیچر گرد سے پاک ہو .اس کے بعد تمام چیزوں کو اپنی اپنی مناسب جگہ پر رکھ دیں اور جھاڑو لگا دیں روزانہ گھر کے فرش کو نہ دھوئیں بلکہ ہفتے یا تین چار دن بعد دھو دیں اور کمروں کو تو دھونے کی ضرورت ہی نہی پیش آتی کیونکہ اکثر گھروں میں کمروں میں قالین بچھی ہوتی ہیں

 

باورچی خانے کی صفائی روزمرہ کی صفائی میں شامل ہے کیونکہ کھانا پکانا اور روز برتن دھونا ہوتا ہے اس لیے روزانہ باورچی خانے کی صفائی کرنی چائیے روزانہ شلف صاف کرنے چائیں برتن دھو کر اپنی اپنی مقررہ جگہ پر رکھنے چائیں

گھر کی صفائی کرتے وقت گھر کی چیزوں کو صحیح جگہ رکھنا چائیے یہ نہی کہ ٹوتھ پیسٹ باتھ روم کے بیسن کے پاس رکھنے کے بجائے کچن کے سنک میں رکھ دیں .بلکہ ہر چیز کو طریقے سلیقے سے جہاں اس کی جگہ ہو وہیں رکھنا چائیے . باتھ روم کی چیزیں شیمپو ، ٹوتھ پیسٹ ، صابن وغیرہ باتھ روم میں اور کچن کا سامان کچن میں کمروں کی چیزیں کمروں میں طریقے سلیقے سے رکھنی چائیں .

 

گھر کی صفائی خوبصورت چیزیں خریدنے اور مہنگی مہنگی چیزیں گھر میں لا کر رکھ دینے سے نہی کی جا سکتی بلکہ جیسا بھی گھر ہو خوبصورت چیزیں نہ بھی ہوں لیکن چیزیں صاف ستھری ہونی چائیں مہنگی چیزیں ہوں مہنگا فرنیچر ہو اور صاف نہ ہو بلکہ گرد سے بھرا ہو تو کیا فائدہ . بہتر یہ ہے کہ تھوڑا سامان ہو مگر صاف ستھرا ہوصاف ستھرا گھر بہت پیارا لگتا ہے

 

ہمیں اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنا چائیے



About the author

160